ذرا سوچئے!

ذرا سوچئے!

 

مصنف : صغیر نعمانی

 

صفحات: 155

 

اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔اسلام ہر انسان کی فلاح وبہبود اور کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ہر انسان فطری اور طبعی طور پر کامیابی چاہتا ہے اور ناکامی سے دور بھاگتا ہے۔لیکن ایک عام انسان اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ آخر اسے یہ کامیابی ملے گی کہاں سے۔ہر انسان اپنی عقل وفکر کے گھوڑے دوڑا کر کامیابی تک پہنچنا چاہتا ہے۔کوئی مال میں کامیابی تلاش کر رہا ہے تو کوئی دکان مکان میں اور کوئی سلطنت اور حکومت ،لیکن تاریخ انسانیت گواہ ہے کہ ان میں سے کسی بھی چیز میں کامیابی نہیں ہے۔کامیابی صرف اور صرف اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں پنہاں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “ذرا سوچئے!”اسی فکر اور جذبے کے تحت لکھی گئی ہے جس میں کامیاب زندگی کے راز بتلائے گئے ہیں۔ یہ کتاب کسی ایک کی بجائے متعدد لوگوں نے خیر خواہی کے جذبے سے مرتب کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان تمام مرتبین اور معاونین کو جزائے خیر سے نوازے اور تمام مسلمانوں کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
عقل احادیث نبویﷺ کےآئینے میں 6
مجھے ضرور پڑھیں 11
دعا 12
نعت رسول مقبول 13
بسم الله الرحمٰن الرحيم کی فضیلت 14
فاقہ تنگدستی اور بیماری کے اسباب 15
وضو کےبارے 16
وضو میں بسم اللہ چھوڑنے پروعید 17
جمعہ کے بارے میں 18
فاقے کےبارے میں 21
قرض کے بارے میں 22
مسلمانوں کو کھانا کھلانے کے بارے میں 24
عاشورہ کا روزہ 26
قربانی کے بارے میں 27
حج کے بارے میں 30
رمضان میں عمرہ 32
حیا کی اہمیت 33
سر کی حفاظت 35
شرک سے اجتناب 35
زبان کی حفاظت 36
جھوٹ 38
تاجر متوجہ ہوں 42
پردے کے احکامات 43
گانا بجانا فقہاء کی نظر میں 48
حلال مال کےبارے میں 50
مال طیب کے ثمرات 52
تاجروں کو خوشخبری 54
بیوی کے حقوق 55
شوہر کے حقوق 58
لباس کے بارے میں 63
باریک کپڑے پہننے پر وعید 64
اثمد کا سرمہ 67
مل کر کھانے کی ترغیب 67
شراب کے بارے میں 69
گناہوں کےبارے میں 70
والد کے بارے میں 71
والدین کے بارے میں 72
قطع رحمی کے بارے میں 74
یتیم کی کفالت 76
نرمی اور بردباری 76
غسل میت اور جنازے میں شرکت 78
زکوٰۃ نہ دینے پر عذاب 81
حافظ کے والدین کے اعزاز 82
جنت کے بارے میں قرآن 83
جنت کے بارے میں احادیث 84
جہنم کی ہولناکیاں 87
جسم کے ہر جوڑ پرصدقہ 90
ایصال ثواب 91
بھائی بہنوں کےحقوق 91
یتیم سےمحبت 92
اولاد کےحقوق 92
لڑکیوں کی پروش 94
اولاد صالح 95
اللہ والوں کی باتیں 95
روزی میں برکت 101
مسواک کی فضیلت 101
استخارے کا طریقہ 102
دعائے استخارہ 104
دو انمول خزانے 105
دنیا سے دل نہ لگانا 110
دنیا کی محبت 111
کسی سنت کی احیاء 112
وصیت نبی رحمت 112
قرآن کی عظمت 113
سورۃ فاتحہ 114
سورۃ بقرہ 115
سورۃ کہف 116
سورۃ یسین 116
سورۃ واقعہ 116
سورۃ ملک 117
سورۃسجدہ 117
سورۃ التکاثر 117
سورۃ اخلاص 118
معوذتین 118
آیۃ الکرسی 119
سورۃ بقرہ کی آخری آیتیں 120
سورۃ آل عمران کی آخری آیتیں 120
سورۃ حشر کی آخری آیتیں 121
آیات شفاء 121
شوال کےچھ روزے 123
عرفہ کا روزہ 124
رمضان المبارک 125
فضائل درود شریف 127
چوتھے کلمے کی فضیلت 129
قرض کا ثواب 129
قرض دار کو مہلت دینا 130
سود کا گناہ 130
مقروض کےہدیہ سے احتیاط 130
سود کا وبال 130
استعفار 131
کھانے کے آداب 132
تہجد کے وقت اللہ کی طرف سے ندا 134
بری مو سے بچنے کا نبوی نسخہ 135
پانچ کلمات 136
خوش نصیب صحابی 137
دعا کی قبولیت کے لیے عمل 137
رزق میں برکت کے لیے 137
وضو کی دعا 138
ستر پوشی 138
روزی میں برکت کا نسخہ 139
جمعہ کی نماز کے بعد 139
انار کا دانہ 139
نیند اگر نہ آئے تویہ دعا پڑھیں 140
دل کی بیماری کے لیے 140
پڑوسی کے حقوق 141
غریب پڑوسی کا دعویٰ 142
دو قدم اللہ کو پسند ہیں 142
غصہ 143
ہنسنا اور ہنسانا 143
حضور کی نصیحت 143
تواضع کا اعلیٰ درجہ 144
تواضع اعلیٰ درجے کی اخلاقی صفت ہے 145
صدقے سے مال بڑھتا ہے 145
تین چیزوں سے عجلت 145
تین آدمی عذاب کے مستحق 146
اللہ تین آدمی مبعوض رکھتا ہے 147
غیبت کی بدبو 147
اعوذ باللہ کی فضیلت 148
صدقہ کی اہمیت 148
مسجد کے متعلق احکام 149
گالم گلوچ 152
خاتمہ کی دعا 153
دعائیں 154
دعائیں 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like