زوجین کے درمیان اسلام کا نظام معاشرت

زوجین کے درمیان اسلام کا نظام معاشرت

 

مصنف : ڈاکٹر راشد عبد اللہ الفرحان

 

صفحات: 226

 

اسلام ہی واحد مذہب ہے جس میں برق رفتار زمانہ کے ہر چیلنج کا جواب دینے کی صلاحیت ہے۔اور داخلی و خارجی زندگی کے ہر قدم پر انسان کی رہنمائی کرتاہے ۔اسلام اصلاح معاشرہ کی تشکیل دیتا ہے اور اس کے بارے میں ترغیبی و ترہیبی تعلیم دیتاہے انسانی سماج کا سب سے اہم مسئلہ نکاح ہے کیوں کہ نکاح ہی سے خاندان وجود میں آتاہے ۔اسلام سے پہلے ہر دور میں کچھ رسم ورواج ،عادات و اطوار اورعر ف رہے ہیں لیکن اسلام نے نظام معاشرت کو مستحکم،مکمل و کامل بنایا۔موجودہ زمانہ میں بعض ازدواجی اختلافات کا رونما ہونا،زوجین کے درمیان بعض ناخوشگوار واقعات کا پیش آنا ،حتیٰ کہ فسخ وتفریق تک نوبت آنا اسلامی نظام معاشرت کے ناقص ہونے کی دلیل نہیں بلکہ اس کا حقیقی سبب اسلام کے معاشرتی نظام سے دوری اور کماحقہ نہ سمجھنا ،اور اس کو عملی جامہ نہ پہنانا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “زوجین کے درمیان اسلام کا نظام معاشرت ” ڈاکٹرراشد عبداللہ الفرحان کی عربی کتاب “النظام الاجتماعی فی الاسلام بین الرجل و المرأۃ” کا اردو ترجمہ ہے۔ کتاب کےمصنف کویت کی قانون ساز کمیٹی کے سابق ممبر بھی رہے ہیں۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں نکاح کی اہمیت،جائز و ناجائز صورتیں،ایجاب وقبول،موانع نکاح، شرائط،طلاق وخلع اور زوجین کے حقوق وغیرہ پر مفصل بحث کی ہے ۔محترم جنا ب مفتی محمد مصطفی ٰ عبدالقدوس ندوی نے کافی محنت اور لگن سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالی مصنف ،مترجم اور ناشرین کو اجر عظیم سے نوازےاور اہل اسلام کو اس سے مستفید ہو تے ہوئے معاشرتی زندگی کواسلام کے مطابق گزارنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
پیش لفظ: فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی حفظہ اللہ و رعاہ 14
مؤلف کتاب 16
حرف آغاز: مترجم 18
مقدمہ مؤلف 21
مضامین کتاب 23
پہلا باب
نکاح اسلام سے پہلے اور اس کے بعد 24
اسلام سے پہلے معاشرتی نظام زندگی 27
نکاح کی قسمیں 29
نکاح متعہ 32
نکاح شغار (ایک نکاح دوسرے نکاح کا مہر بنا کر عقد) 32
نکاح بد 33

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like