ذکر اللہ قرآن و حدیث کی روشنی میں

ذکر اللہ قرآن و حدیث کی روشنی میں

 

مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

 

صفحات: 253

 

اللہ تعالیٰ کا ذکر اطمینانِ قلب اور راحت جاں کا سبب ہے ۔نبی کریم ﷺ نے بار بار اپنے ارشادات سے ذکر اللہ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ذکر عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معانی یاد کرنا ،یاد تازہ کرنا ،کسی شئے کو بار بار ذہن میں لانا ،کسی چیز کو دہرانا اور دل و زبان سے یاد کرنا ہیں۔ذکر الہٰی یادِ الہٰی سے عبارت ہے ذکر الہٰی کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ ہر وقت اور ہر حالت میں۔ اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے اپنے معبود حقیقی کو یاد رکھے اور اس کی یاد سے کبھی غافل نہ ہو۔ ذکر الہٰی ہر عبادت کی اصل ہے تمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت الہٰی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الہٰی ہے ۔کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں۔ سب سے پہلی فرض عبادت نماز کا بھی یہی مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو دوام حاصل ہو اور وہ ہمہ وقت جاری رہے ۔نفسانی خواہشات کو مقررہ وقت کے لئے روکے رکھنے کا نام روزہ ہے۔ جس کا مقصد دل کو ذکر الہٰی کی طرف راغب کرنا ہے ۔روزہ نفس انسانی میں پاکیزگی پیدا کرتا ہے اور دل کی زمین کو ہموار کرتا ہے تاکہ اس میں یاد الہٰی کا ہی ظہور ہو ۔قرآن حکیم پڑھنا افضل ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور سارے کا سارا اسی کے ذکر سے بھرا ہوا ہے، اس کی تلاوت اللہ تعالیٰ کے ذکر کو تر و تازہ رکھتی ہے۔ معلوم ہوا کہ تمام عبادات کی اصل ذکرِ الہٰی ہے اور ہر عبادت کسی نہ کسی صورت میں یادِ الہٰی کا ذریعہ ہے ۔مردِ مومن کی یہ پہچان ہے کہ وہ جب بھی کوئی نیک عمل کرے تو اس کا مطمعِ نظر اور نصب العین فقط رضائے الہٰی کا حصول ہو ۔یوں ذکرِ الہٰی رضائے الہٰی کا زینہ قرار پاتا ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر قرآن و سنت میں جابجا ذکر الہٰی کی تاکید کی گئی ہے۔ کثرت ذکر محبت الہٰی کا اولین تقاضا ہے :انسانی فطرت ہے کہ وہ اس چیز کو ہمیشہ یاد کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا لگاؤ کی حدتک گہرا تعلق ہو ۔وہ کسی صورت میں بھی اسے بھلانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ذکر اللہ قرآن وحدیث کی روشنی میں‘‘ مولانا عبد الرحمن عاجزم مالیر کوٹلوی ﷫ کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں فضائل ِ ذکر اور کلماتِ ذکر اور اقسام ذکر بیان کرنے کی کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
فہرست
انتساب 13
حرف اول 14
ذکر اللہ کے متعلق اُ ن آیات 15
کی تفصیل جن کی تفسیر و تشریح
اس کتاب میں درج کی گئی ہے
اللہ تعالیٰ کا ذکر اور تخلیق 18
کائنا ت میں فکر
معبودیت کی صلاحیت 20
اعلیٰ و اشرف عبادت 20
قتال یعنی جنگ میں نماز کے بعد 22
ذکر اللہ
کھڑے بیٹھے ، اور لیٹے اللہ 22
کا ذکر کرو
انسان کی تین ہی حالتیں ہیں 23
کبھی وہ کھڑا ہوتاہے کبھی
بیٹھا اور کبھی لیٹاہوا
نماز خود بھی اللہ تعالیٰ کی 23
عبادت اور اس کا ذکر ہے
حدیث کے مطابق نماز 24
جنت کی چابی ہے
بیٹھے اور لیٹے ہوئے اللہ کا ذکر نہ 24
کرنے کا انجام
ذکر خفی اور ذکر جہر 25
زندہ ہوتے ہوئے مُردہ 33
ذکر الہٰی کی فضیلت و تاکید 33
فرشتوں کا عمل 34
اللہ پاک ہر سجدہ میں ایک 35
درجہ بڑھاتاہے
شیطان کا رونا 36
خوف خدا 37
ایمان میں ترقی 38
اللہ پر توکل 40
اقامت صلوٰۃ 41
اللہ کی راہ میں خرچ کرنا 42
ذکر اللہ تماماعمال صالحہ 44
کی رُوح
اے ایمان والو اللہ کا ذکر 44
کثرت سے کرو
ذکر اللہ کی کوئی حد مقرر نہیں 46
ذکر سانس کی طرح ہر وقت 47
مطلوب ہے
اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے 47
والوں کے درجات
اہل ایمان کےلئے فرشتوں 50
کا استغفار
اہل ایمان کا جنت میں استقبال 51
جنت کے فرشتوں کی طرف 51
سے دُعا اور مبارکباد
جنت میں نہ کوئی غم ہو گا نہ 52
تکلیف ہوگی اور نہ تھکاوٹ
جب جمعہ کی اذان ہوجائے تو 54
اللہ کے ذکر (نماز) کیلئے چل پڑو
امام کا خطبہ ( ذکر) فرشتے 56
بھی سُنتے ہیں
خطبہ کے لیے ذکر اللہ کا لفظ 56
آیاہے
اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ و 57
نماز جمعہ فرض ہے
خطبہ جمعہ کو ذکر اللہ فرمایاہے 58
اللہ کا ذکر سونا چاندی خرچ 59
کرنے اور راہ خدا میں جان
دینے سے افضل ہے
ذکر اللہ میں محنت کم اجر زیادہ 61
جب اللہ کے ذکر کیلئے ہونٹ 62
حرکت کرتےہیں
دلوں کا سہم جانا اور ایمان 63
کا بڑھ جانا
ذکر اللہ سے دلوں کا 68
اطمینان
خوف و خشیت 69
اللہ کے ذکر کیلئے جُھک جانا 69
دلوں کا نرم ہوجانا
سب سےپہلے خشوع اُٹھ 70
جائے گا
اللہ کے ذکر کےلئے دل اور 71
جلد دونوں نرم ہوجاتے ہیں
اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے 72
نماز کا مقصد 75
نماز کے دو اہم پہلو 76
سجاعت اور تہور میں فرق 80
مسلمانوں کو تسلی 81
اللہ کے ذکر سے غفلت 82
کُھلی گمراہی ہے
قیامت کے دن اندھا اُٹھایا 84
جائے گا
اللہ تعالیٰ کو بُھلا دینے کا نتیجہ 85
اہل ایمان کو کاروبار اللہ 86
کے ذکر سے غافل نہیں کرتا
وہ تارک دُنیا گوشہ نشین 87
نہیں ہوئے
تم میرا ذکر کر و میں تمہارا 88
ذکروں گا
رحمان کے ذکر سے اعراض 89
کاانجام
خطرناک نقصان ۔ کہیں 90
مال اور اولاد کی محبت اللہ
کے ذکر سےغافل نہ کردے
عرفات سے واپسی پر مزدلفہ 92
میں اللہ تعالیٰ کا ذکر
جب تم شعائر حج ادا کرچکو 93
تو اللہ کا ذکر کرو
مناسک حج کا مقصد 94
ذکر کی مجلس اور اُن 94
کی فضیلت
اکٹھے بیٹھ کر اللہ کے ذکر 94
کرنے پر بشارت
ذکر کی محفل میں شاملین پر 98
چار انعامات
تم مجھے جس طرح یاد کرو گے 100
میں بھی تمہیں اُسی طرح
یاد کرونگا
حُسن صفات کا منبع 102
کثرت ذکر اللہ کی حکمت 103
اللہ کا زیادہ ذکر کرنے والے 103
سبقت لے گئے
جس مرد نے اپنی بیوی کو 104
رات کو حصہ میں اُٹھایا پھر
دونوں نے مل کر دو رکعتیں پڑھی
مادی زندگی کے لیے سانس 128
کی ضرورت
اپنے پروردگار برتر کے 129
نام کی تسبیح کیجئے
پاکیزگی اور ذکر اللہ فلاح 133
کا راستہ ہے
رسول اللہﷺ کی کثر ت 134
ذکر اللہ کے لیے دعا
آنحضورؐ کی حضرت معاذ کو 135
ذکر اللہ کی وصیت
آپ اپنے رب کی تسبیح و 136
تحمید کیجئے
وفات کے قریب رسول ﷺ 138
کا اکثر عمل
دنیا سے جانے کے وقت اللہ 140
کےذکر سے زبان ترہو
کثرت کلام بغیر ذکر اللہ 143
کلمات ذکر 145
کلمات ذکر اور انکی فضیلت 146
برکت
افضل الذکر ذکر وں میں 148
بہترین ذکر
لا الہ االا اللہ
افضل الذکر لا ا لہ ال اللہ 149
خلوص دل سے کلمہ لا ا لہ الا للہ
پڑھنے والے کا مرتبہ
موسیٰ ؑ کی اللہ تعالیٰ 151
سے بہترین کلمہ ذکر کے
لئے استدعا اور اللہ تعالیٰ
کاجواب
دخول اسلام اور آخرت 155
میں نجات
صدق دل سے لا الہ الا اللہ 156
پڑھنے والا اگر کسی گنا ہ کے
سبب جہنم میں گر ادیاگیا تو
بالآخر اُسے وہاں سے نکال
لیاجائے گا
اعما ل کا دارومدار خاتمہ پر ہے 159
مرنے والے کو لا الہ الا اللہ 160
کی تلقین
جس کی آخری بات لا الہ الا اللہ 160
ہوگی وہ جنت میں جائے گا
کلمہ طیبہ ایمان کی بنیاد ہے 160
دخول جنت کی ضمانت 164
جنت کی کنجی 164
ایمان کی تجدید کرو 165
لا الہ الا اللہ
پڑھ کر
جہنم سےنجات سے کا وعدہ 166
کلمہ طیبہ (نشان توحید و
رسالت) لا الہ الا اللہ
محؐمد رسول اللہ
اخلاص کے ساتھ کلمہ طیبہ 167
پڑھنے کا اجر
کلمہ شہادت 167
اللہ کے ذکر کے بغیر وضو 168
مکمل نہیں
بغیر اللہ کے نام لئے ( بسم اللہ 169
پڑھے ) وضو کا مقام
وضو کے بعد کلممہ شہادت پڑھنے کاجر 170
کلمہ توحید کی فضیلت 171
مغرب اور صبح کی نماز کے 172
بعد دس مرتبہ کلمہ توحید
پڑھنےکا اجر
بازار میں کلمہ توحید پڑھنے 174
کااجر
بازار میں داخل ہونے 175
کی دُعا
جنت کےجواہرات میں سے 177
ایک جو ہر لاحول ولا قوۃ
الا باللہ کی فضیلت
عرش الہٰی سے اُترا ہوا کلمہ 178
جنت کے خزانوں میں سے 179
ایک خزانہ
اسم اعظم 181
اسمائے حُسنی اللہ تعالیٰ کے 183
پاک نام
تسبیح وتحمید 189
رعد اور فرشتے اللہ کے خوف 190
سے اُسکی تسبیح کرتےہیں
آسمانوں اور زمین میں جو 191
کچھ ہے اور اُن کے سائے
اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں
ساتوں آسمان اور زمین 193
اور جو کوئی ان میں ہے اللہ
کی حمد کررہےہیں
فرشتے رات دن اللہ کی 194
تسبح کرتےہیں
حضرت داؤد ؑ کی 195
تسبح کے ساتھ پہاڑوں اور
پرندوں کی تسبیح
آسمانوں اور زمین میں تمام 197
مخلوق اللہ کی تسبیح کررہی ہے
اللہ تعالیٰ مشرکین کی خرافات 198
سے پاک اور ساری خوبیوں
کامالک ہے
فرشتے اللہ کی حمد اور اہل ایمان 200
کیلئے استغفار کرتےہیں
من صلح کا ٹکڑا قابل لحاظ ہے 203
فرشتوں کا تسبیح اور زمین 204
پر بسنے والوں( سب)
کے لئے دُعائیں
کسی سواری پر سوار ہونے 205
کے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد
صبح وشام اُس کی تسبیح 207
میں لگے رہو
زمین وآسمان میں ہر چیز 208
اپنے خالق کا حق پہچانتی
اور اُس کی تسبیح کررہی ہے
تسبیح کی حقیقت اور اُسکے مختلف پہلو 209
تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی 213
تسبیح کررہی ہے
سب سے پہلے جنت کیطرف 214
کون بلائے جائینگے
شُکر کی بنیاد 215
کھانے اور پینے کےبعد 215
الحمدللہ پڑھنے کااجر
چارافضل کلمات 216
سُور ج کی روشنی سے منور 216
تمام اشیاء کے مقابلہ میں
محبوب ترین چارکلمات
اللہ تعالیٰ کی طرف سے 218
فرشتوں کیلئے منتخب کلام
چارکلمات اور اُنکی فضیلت 219
آنحضرت کی طرف سے حضرت 220
فاطمہ ؓکیلئے خادم سے افضل وظیفہ
حضور ﷺ کی حضرت فاطمہ ؓکو وصیت 221
مچھلی کے پیٹ میں تسبیح 222
مصیبت سے نجات کا
طریقہ یونس ؑ کی مچھلی کے پیٹ میں تسبیح
اگر یونس ؑ مچھلی 223
کے پیٹ میں تسبح نہ کرتے
حضرت یونسؑ کی مچھلی کے 225
پیٹ میں دُعا جس کے
ساتھ ہر دُعا قبو ل ہوتی ہے
حضرت یونسؑ کاذکر   قرآن مجید میں 227
نینوی کا محل وقوع 228
قوم یونس علیہ السلام 228
کی تعداد
زمانہ کا تعین 229
منصب نبوت کے وقت 229
حضرت یونسؑ کی عمر
حضرت یونس ؑ کا 230
مفصل واقعہ

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like