زندہ کا مردہ کے لیے ہدیہ اور ایصال ثواب

زندہ کا مردہ کے لیے ہدیہ اور ایصال ثواب

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 64

 

دور ِحاضر میں مسلمانوں کے اندر بہت سی خرافات ورسومات نےجنم لے لیا ہے جن میں سے کسی آدمی کے فوت ہوجانے کے بعد ایصالِ ثواب کا مسئلہ   بہت غلط رنگ اختیار کرچکا ہے بالخصوص قرآن خوانی کے ذریعے مردوں کوثواب پہنچانے کارواج عام ہے ۔ قرآن خوانی اورگٹھلیوں وغیرہ پر کثرت سے تسبیحات پڑھ کر مرنے والے کو اس کا ثواب بخشا جاتاہے ۔حتی کہ قرآنی اور اایصال ثواب توایک پیشہ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ   قرآن پڑھنے کا میت کوثواب نہیں پہنچتا۔ البتہ قرآن پڑھنےکے بعد میت کے لیے دعا  کرنے سے میت کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ہمارے ہاں جو اجتماعی طور قرآن خوانی ایک رواج ہے جس کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ احادیث کی رو سے چند ایک چیزوں کا ثواب میت کو پہنچتا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ 1۔کسی مسلمان کا مردہ کےلیے دعا کرنا بشرطیکہ دعا آداب وشروط قبولیت دعا کے مطابق ہو۔2 میت کے ذمے نذرکے روزے ہوں جو وہ ادا نہ کرسکا تو اس کی طرف سے روزے رکھنا بھی باعث ثواب ہے ۔3 نیک بچہ جوبھی اچھے کام کرے گا والدین اس کے ثواب میں شریک ہوں گے۔4مرنے کے بعد اچھے آثار اپنے پیچھے چھوڑجانے سےبھی میت کو ثواب ملتا ہے،صدقہ جاریہ بھی اس میں شامل ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’زندہ کامردہ کے لیے ہدیہ اور ایصال ثواب ‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شد ہ ہے۔جس میں انہوں نے مختلف اہل علم اور   فتاویٰ جات سے استفادہ کرکے   مذکورہ مسئلہ کی شرعی حیثیت کوواضح کیا ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اصلاحی موضوعا ت پر بیسیوں کتابچہ جات تحریر کیے ہیں جن میں سے بعض تو کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں باقی بھی عنقریب   اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔ محتر م عبد منیب صاحب (مدیر مشربہ علم وحکمت،لاہور) نے اپنے ادارے کی تقریبا تمام مطبوعات ویب سائٹ کے لیے ہدیۃً عنایت کی ہیں اللہ تعالی اصلاح م معاشرہ کے لیے ان کی تمام مساعی کو قبول فرمائے،آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
زندہ کا مردہ کے لیے ہدیہ 7
مومن کے لیے پسندیدہ تحفہ 9
موت کے فوراً بعد دعائے مغفرت 10
میت کے لیے دعائے مغفرت پر فرشتوں کی آمین 11
دفن کے وقت دعائے مغفرت 12
موت کی خبر سننے پر 17
قبرستان میں جا کر دعائے مغفرت 18
مردہ مومن کا زندہ مومن پر حق 20
میت کی دعا کے لیے اجتماع 21
کیا کافر اور مشرک کے لیے دعائے مغفرت کی جا سکتی ہے؟ 22
صدقات جاریہ (زندگی میں کوئی مسلسل نافع عمل کرنا) 23
علم 28
نیک اولاد 29
قرآن کی تعلیم دینا 30
مسجد کی تعمیر 30
مسافر خانہ بنوانا 31
نہر کھدوانا 31
بحالت صحت مال سے نکالا ہوا صدقہ 31
مزید صدقات جاریہ 32
اچھا طریقہ جاری کرنا 33
سرحدوں پر پہرہ دینا 33
نیابت (زندوں کا مردوں کی طرف سے کوئی عمل کرنا) 35
فرض حج 36
نذر کا حج 37
نذر میں نیابت 38
نذر کا روزانہ 38
فرض روزہ 39
مالی عبادات اور معاملات میں نیابت 42
غیر مسلم کی طرف سے نیابت 42
ضروری تنبیہ 43
نیابت میں فقہا و علماء کا موقف 44
میت کو ثوب ہدیہ کرنا ایصال ثواب 48
ثواب سے مراد 48
کیا ثوب کسی دوسرے کودے سکتے ہیں 50
نیابت اور ایصال ثواب میں فرق 52
نفلی حج و عمرہ 55
نفلی روزہ 55
نفلی نماز 55
تلاوت قرآن اور اذکار 56
ایصال ثواب کے بارے میں فقہاء کا موقف 59
اولاد کا فرض مردہ والدین کے لیے 62
مرنے کے بعد بھی ثوب ملتے رہنے کی خواہش ہو تو 64

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like