زوال مغرب

زوال مغرب

 

مصنف : اوسو الڈ سپنگلر

 

صفحات: 500

 

بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ  دور مغربی تہذیب اور کلچر کا دور ہے۔ انسانی کے تمام شعبوں میں تنظیم سازی  اسی کے مطابق کی جارہی ہے۔بلکہ اس میں کچھ کجی  یا کمی رہ جائے تو غلط متصور کیا جاتا ہے۔اور اس کی کے لیے زور بھی دیا جاتا ہے۔تمام ادارے اسی  کےمطابق پروان چڑھائے جارہے ہیں۔اسی وجہ سے مادی مفادات کا بہاؤ بھی اسی کی طرف ہے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کی باقی تہذیبوں کی طرح اسے بھی دوام نہیں مل سکتا۔انسانیت کی نے ابھی تک اکیس سے زائد تہذیبیں دیکھیں ہیں۔ وہ سب اپنے دور میں حرف آخر سمجھی گئیں۔اور ان تہذیبوں کے موجدین نے بھی یہی نقارہ بجایا  کہ  ہم صحیفہ کی  آخری سطر ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایک کہانی بن گئی ۔اسی طرح موجودہ مغربی تہذیب کے موجدین اور مقلدین اس کے سحر میں اس قدر اسیر آتے ہیں  کہ وہ اس کے خلاف ایک حرف شکایت بھی سننا نہیں چاہتے۔ لیکن کچھ لوگ حقیقت بینی  کا رویہ اپنا کر اظہار صدق کی جرات کرہی دیتے ہیں۔ زیر نظر کتا ب میں مصنف نے ان اسباب  و عوامل کی طرف نشاندہی کی جو یہ بتاتے ہیں کہ موجودہ مغربی تہذیب زوال  کے  قریب ہے۔ا س سلسلے میں وہ  مختلف تہذیبی مظاہر کو  زیر مطالعہ لے کر آئے ہیں۔ اور چونکہ مصنف مغربی تہذیب کی بقا اور دوام چاہتے ہیں اس لیے وہ ساتھ ساتھ  اس طرف بھی اشارہ کرتے جاتے ہیں کہ ان خامیوں کوکیسے دور کیا جائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول
باب اول جدید اور کلاسیکی ریاضی 9
باب دوم مطالب اعداد 37
باب سوم عالم کا 65
باب چہارم عالمی کا 81
باب پنجم عظیم 111
باب ششم عظیم کائنات( شمسی ، فاؤستی اور مجوسی روح) 123
باب ہفتم اور صناعی   صورت گری 142
باب ہشتم اور صناعی ( عریانی اور پیکر تراشی) 162
باب نہم تمثال اور احساس حیات ( روح کی ہیت) 185
باب دہم تمثال اور احساس حیات (بدھ مت ، رواقیت اور اشتمالیت) 206
باب یازدہم فاؤستی اور شمسی فطرت 227
حصہ دوم
باب اول ابتداء اور مناظر فطرت 259
باب دوم ابتداء اور فطری مناظر ( اعلیٰ ثقافتوں کا طبقہ) 268
باب سوم باب دوم ابتداء اور فطری مناظر( ثقافتوں کے مابین روابط) 283
باب چہارم شہر اور باشندے ( نسلین اور اقوام ۔ مدنیت) 301
باب پنجم شہر اور باشندے ( عوام الناس ، اقوام ، نسلیں اور زبانیں) 314
باب ششم شہر اور باشندے ( ابتدائی ثقافتوں کے باشندے ، فلاحین اور نسل وقوم) 338
باب ہفتم ثقافت کے مسائل ( نیم تاریخی اشکال یا تاریخی قلب ماہیت) 355
باب ہشتم ثقافت کے مسائل ( مجوسی روح) 375
باب نہم ثقافت کے 389
باب دہم ریاست ( ریاستوں کے مسائل ) 420
باب یازدہم ریاست اور 436
باب دوازدہم ریاست اور سیاسیات 465
باب سیزدہم معاشی زندگی کی عالمی ہئیت 476
باب چہاردہم معاشی زندکی کی عالمی ہئیت  مشین 490

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply