زبان کی تباہ کاریاں

زبان کی تباہ کاریاں

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 148

 

اللہ تعالی نے انسان کو بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ۔ان نعمتوں میں سے زبان ایک عظیم نعمت ہے ۔یہ زبان دودھاری تلوار کی مانند ہے اگر اسے اللہ تعالی کی اطاعت (مثلاً قرآن کریم کی تلاوت کرنے ،نیکی کا حکم دینے ،برائی سے روکنے،مظلوم کی مدد کرنے وغیرہ) میں استعمال کیا جائے تویہی وہ کام ہیں جو ہر مسلمان سے مطلوب ہیں ۔ اوراعمال خیر میں زبان کو استعمال کرنا ہی اس عظیم نعمت پر اللہ تعالی کا شکر ہے ۔اگر زبان کوشیطان کی اطاعت مسلمانوں کے درمیان تفریق ،جھوٹ بہتان تراشی ،غیبت،چغلی ،مسلمانوں کی عصمتوں کوپامال کرنے وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو یہ اس عظیم نعمت کی ناشکری ہے اور یہ وہ کام ہیں جو مسلمانوں پر حرام ہیں۔زیر نظر کتاب ” زبان کی تباہ کاریاں ” شیخ سعید بن علی قحطانی کی عربی کتاب آفات اللسان کا ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت عبد الرحمن عامر فاضل مدینہ یونیورسٹی نے حاصل کی ہے ۔ یہ کتاب آفات زبان کے موضوع پر کلام لٰہی اور فرمانِ نبوی اوراقوال سلف صالحین کا شاندار مجموعہ ہے اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ،ناشر،مترجم کو جزائے خیر سے نوازے او ر ہرقاری کےلیے اس کا نفع عام کردے۔اس کے مندرجات پرہم سب کوعمل کرنےکی توفیق عطاء فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
عرض مترجم 7
طبع ثالث کا مقدمہ 10
باب اول
فصل اول غیبت 14
غیبت کی تعریف 14
غیبت اور چغلی کے درمیان فرق 16
غیبت کی مذمت اور وعید 17
کسی مسلمان کی غیبت سننے والے کا فرض 27
غیبت کے اسباب 30
غیبت سے بچنے کا طریقہ 33
غیبت سے توبہ کا طریقہ 37
غیبت کی جائز صورتیں 37
فصل ثانی چغلی 42
چغلی کی تعریف 42
چغلی کا حکم 43
چغلی کی وعید 43
جس کے پاس چغلی کی جائے اس کی ذمہ داری 46
چغلی کے اسباب 48
جائز چغلی کی جائز صورتیں 49
دوسرا باب
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ 51
جھوٹ کی تعریف 51
رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ کا حکم اور اس کی سزا 59
جھوٹ کاحکم 61
عام جھوٹ کی وعید 61
جھوٹے خواب بیان کرنا 64
کونسا جھوٹ جائز ہے 65
فصل ثانی جھوٹی شہادت 69
جھوٹی شہادت کی وعید 70
باب ثالث
فصل اول تہمت 82
فذف کی تعریف 82
فصل ثانی تنازعات اور بحث مباحثہ 86
فصل ثالث زبان کی فحش گوئی 96
غیراللہ کی قسم اٹھانا 105
زمانے کو گالی دینا 109
خلاف حقیقت مدح 113
گالی گلوچ اور مومنوں سے مذاق کرنا 118
والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے 123
لعنت 123
معاملات کو اللہ کے سپرد نہ کرنا 131
گانا بجانا اور حرام اشعار 132
اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی قسم اٹھانا 137
فصل چہارم زبان کی حفاظت فرض ہے 140
خاتمہ 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like