الموطاء مع شرح و تخریج جلد دوم

الموطاء مع شرح و تخریج جلد دوم

 

مصنف : امام مالک بن انس

 

صفحات: 695

 

مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس ﷫نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان ﷫ نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند  میں تین جلدوں پر  مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح  کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم  حفظہ اللہ  نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد  کیا گیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حج کے مسائل کی کتاب 17
احرام کے لیے غسل کرنے کا بیان 17
محرم (حالت احرام والے شخص ) کے غسل کا بیان 18
ان کپڑوں کا بیان جنہیں حالت احرام میں پہننا ممنوع ہے 23
حالت احرام میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے کا بیان 25
محرم شخص کے پیٹی باندھنے اور پہننے کا بیان 27
محرم شخص کا اپنا چہرہ ڈھانپنے کا بیان 28
حج میں خوشبو استعمال کرنے کا بیان 31
احرام باندھنے کی جگہوں کا بیان 37
بلند آواز سے تلبیہ کہنے کا بیان 46
حج مفرد کا بیان 47
حج قرآن کا بیان 52
تلبیہ منقطع کرنے کا بیان 55
اس عمل کا بیان جوحیض والی عورت حج میں کرے گی 66
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کا بیان 67
عمرہ میں تلبیہ کہنے کے اختتام کا بیان 69
حج تمتع کا بیان 70
اس صورت کا بیان جس میں حج تمتع واجب نہیں ہوتا 74
عمرہ کے متعلق آنے والی متفرق روایات کا بیان 75
احرام والے شخص کے نکاح کا بیان 80
محرم کو پچھےلگانے کا بیان 84
اس شکار کا بیان جسے کھانا محرم کے لیے جائز ہے 86
حرم میں شکار کی صورتحال کا بیان 101
ان جانوروں کا بیان جنہیں محرم قتل کر سکتا ہے 105
خانہ کعبہ کی تعمیر کا بیان 120
طواف میں رمل کرنے کا بیان 122
طواف میں استلام کرنے کا بیان 125
استلام کرتے وقت حجراسود کوبوسہ دینے کا بیان 127
طواف کی دورکعتوں کا بیان 128
بیت اللہ سے الوداع ہونے کا بیان 134
سعی کے بارے میں متفرق احادیث کا بیان 142
اس شخص کی ہدی کا بیان جس سے حج رہ جائے 167
اس ہڈی کا بیان جو میسر ہو 171
اس شخص کے عرفہ میں وقوف کا بیان جس سے حج فوت ہوجائے 181
نحر کرنے کا طریقے کا بیان 190
بال کتروانے کا بیان 194
بالوں کوچپکانے کا بیان 197
مزدلفہ میں نمازکا بیان 203
جہادکی کتاب 264
ذبح کے مسائل کی کتاب 349
شکار کے مسائل کی کتاب 357
عقیقے کے مسائل کا بیان 378
قربانیوں کے مسائل کی کتاب 385
نکاح کے مسائل کی کتاب 398
طلاق کے مسائل کی کتاب 457
رضاعت کے مسائل کی کتاب 569
غلامی سے آزادی اور ولاء کے مسائل کی کتاب 586
مکاتب غلام کے متعلق مسائل کی کتاب 620
مدبر غلام کے متعلق مسائل کی کتاب 676

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like