صحیح منتخب واقعات حصہ دوئم

صحیح منتخب واقعات حصہ دوئم

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 331

 

واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اور اثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔ زیر نظر کتاب احادیث سے اخذ کردہ واقعات پر مشتمل ہے۔ اس ضمن میں مصنف کا کہنا ہے، اور جیسا کہ کتاب کے نام سے بھی ظاہر ہے، کہ صرف صحیح ثابت شدہ واقعات قلمبند کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف نے واقعات میں صحت و ضعف کا التزام کرنے کی کوشش بھی کی ہے لیکن بہت سارے واقعات کتاب میں ایسے بھی موجود ہیں جن پر صحت و ضعف کاحکم نہیں لگایا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صحیح بخاری و مسلم کے علاوہ بقیہ تمام کتب کی احادیث پر صحت و ضعف کا حکم لگایا جاتا لیکن تمام تر واقعات میں یہ چیز نظر نہیں آتی۔ بہرحال عام طور پر تمام خواتین و حضرات اور خاص طور پر خطبا اور واعظین کے لیے یہ بہت فائدہ مند کتاب ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
توبہ 336
استغفار 360
زکوۃ وصدقات 370
سخاوت 377
روزہ 381
حج بیت اللہ 388
نکاح وطلاق 403
حقوق والدین 414
حقوق اولاد 428
مسلمان بچے 439
بچوں کے اچھے نام رکھو 446
ہمسایوں کے حقوق 454
گھر والوں سے اچھا سلوک کرو 459
اچھی عورت 465
اچھے لوگ 471
برے لوگوں سے بچو 478
صلہ رحمی 483
السلام علیکم 489
وعدہ اور عہدہ پاسداری 493
رحم وشفقت 501
امانت داری اور خیانت 505
امر بالمعروف ونہی عن المنکر 523
عدل وانصاف 527
اخلاق حسنہ 539
اخوت ومحبت 551
عفو ودرگزر 565
زناکاری 565
تکبر وعاجزی 574
حسد وبغض 578
صبر وشکر 583
خوشی ومسرت 599
آداب طعام 613
آداب ضیافت 617
شراب کی حرمت 625
قیامت 632
جنت وجہنم 636
فہرست نامکمل بوجہ نمبرنگ نہیں

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like