اسلامی علوم میں تحقیق اصول ترجیحات اور معیار

اسلامی علوم میں تحقیق اصول ترجیحات اور معیار

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 284

 

دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام علوم میں تحقیق‘‘ وطن عزیز  کی معروف شخصیت ڈاکٹر  محمد امین  کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس  کتاب میں معروف شخصیات(سیدابوالاعلیٰ مودودی،ڈاکٹرنجات اللہ صدیقی،ڈاکٹر رفیع الدین،ڈاکٹر محمدالغزالی ) وغیرہ کی  اسلامی علوم   میں تحقیق کے ا صول، ترجیحات اور معیار سےمتعلق تحریروں کو          تین ابواب میں مرتب کردیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
پہلا باب اسلامی تحقیق کے اصول 5
دوسرا باب اسلامی تحقیق کی ترجیحات 49
سید ابو الاعلیٰ مودودی 49
ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی 67
سید سعادت اللہ حسینی 99
ڈاکٹر محمد امین 105
اسلام میں تحقیق کا سکوپ 122
تیسرا باب معیار 193
فصل اول اسلامی علوم میں جامعاتی تحقیق کی زبوں حالی 193
فصل دوم جامعاتی تحقیق کی عمومی زبوں حالی 238

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like