اعلامیہ علمائے اہل حدیث ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ( کورونا )

اعلامیہ علمائے اہل ازالہ شبہات اور اہل کی ذمہ داری ( کورونا )

 

مصنف : حافظ ضیاء برنی روپڑی

 

صفحات: 44

 

کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں جا کر ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر کتابچہ بعنوان ’’ اعلامیہ علمائے  اہل حدیث  ازالہ شبہات اور اہل کی ذمہ داری ‘‘   حافظ ضیاء برنی روپڑی  (شیخ الحدیث  جامعہ شیخ الاسلام ،لاہور)کا مرتب کردہ ہے۔یہ کتابچہ  کورونا وائر اور باجماعت ومساجد کےبارے میں احیتاط کی جائز وناجائز حدود کے  متعلق  علمائے  اہل  حدیث  کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ اور اس اعلامیہ پر کیے  گئے اعتراضات  کے جوابات  پر مشتمل ہے۔برنی صاحب  نے  ’’ اعلامیہ علمائے اہل حدیث ‘‘  پر وارد اعتراضات   کے جوابات   ’’ازالہ شبہات اور اہل کی ذمہ داری ‘‘ کےعنوان سےتحریر کر کے اس کتابچہ میں شامل کردئیے ہیں ۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply