اعراب القرآن و تفسیرہ

اعراب القرآن و تفسیرہ

 

مصنف : حافظ محمد شریف

 

صفحات: 323

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتاب ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے تاریخ انسانی کا رخ موڑ دیا ہے ۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان میں محفوظ ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا انکار کفر کے مترادف ہے اس کی تلاوت باعث برکت وثواب ہے ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل فلاح وکامرانی کی ضمانت ہے ۔کتاب اللہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے ہر مسلمان اسے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج الحمد للہ اردو میں قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر ہیں،تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا جو مقام ومرتبہ ہےوہ محض ترجموں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کےلیے مختلف اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے کوششیں کی ہیں ۔جن سے متفید ہوکر قرآن مجیدمیں موجود احکام الٰہی کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اعراب القرآن وتفسیر (تیسواں پارہ سوالاً وجواباً)‘‘ محترم عثمان علی ، حافظ ابو بکر عثمان ، حافظ احسان اللہ نے شیخ الحدیث حافظ محمد شریف ﷾ اور جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد کے مایہ ناز مدرس مولانانجیب اللہ طارق ﷾ کی زیرنگرانی اہم تفاسیر کوسامنے رکھ کر سوالاً وجواباً یہ کتاب مرتب کی ہےجس میں جدید شکوک وشبہات کا ازالہ ،قرآن کریم کی صرفی ونحوی ابحاث، لغوی واصطلاحی مطالب کے علاوہ اہم تفسیری نکات کوبھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔استاد العلماء حافظ عبد العزیز علوی ﷾(شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد) کی نظر ثانی سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ کتاب طالبان ِعلوم نبوت کے لیے ایک گراں قدر علمی تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل ہونے والے تمام اہل علم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اورانہیں اس نہج پر قرآن مجید کےباقی پاروں پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
النبا 11
النازعات 30
عبس 51
التکویر 69
الانفطار 80
المطففین 88
الانشقاق 105
البروج 115
الطارق 125
الاعلیٰ 133
الغاشیہ 143
الفجر 155
البلد 172
الشمس 180
اللیل 186
الضحٰی 196
الم نشرح 203
التین 208
العلق 213
القدر 221
البینہ 225
الزلزال 235
العدیت 240
القاریہ 247
التکاثر 253
العصر 259
الہمزہ 264
الفیل 270
قریش 275
الماعون 279
الکوثر 283
الکفرون 286
النصر 292
اللہب 296
الاخلاص 304
الفلق و الناس 309

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like