الاعوان الناجیۃ فی شرح الفرائض السراجیۃ (اردو)

الاعوان الناجیۃ فی شرح الفرائض السراجیۃ (اردو)

 

مصنف : محمد محفوظ اعوان

 

صفحات: 157

 

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔ قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے۔ چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نے بھی صحابہ کواس علم کے طرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا زید بن ثابت ﷢ کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے۔ صحابہ کے بعد زمانےکی ضروریات نے دیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غورو فکر کر کے تفصیلی و جزئی قواعد مستخرج کیے۔ اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الاعوان الناجیۃ فی شرح الفرائض السراجیۃ‘‘ مولانا ابو میمون محمدمحفوظ اعوان کی تصنیف ہے ۔مصنف نے موصوف نے اس کتاب میں مدارس دینیہ کے نصاب میں وراثت کے موضوع پر شامل معروف کتاب ’’سراجی ‘‘ کی تسہیل وتشریح اور تمام مسائل کو مثالوں سے عملی طور پر حل کرکے اردودان علم وراثت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے انتہائی آسان کر دیا ہے۔ یہ کتاب علم میراث پڑہنے والے طلباء کےلیے انتہائی عمدہ کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کے علم وعمل میں برکت فرمائے اور ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 13
علم میراث کامتعلقہ آیات کریمہ 14
علم میراث کامختصر تعارف 15
مقدمہ 16
شرح میں استعمال ہونے والی اصطاحات 18
حمدثنا 20
علم میراث نصف علم ہے 21
میراث سےمتعلقہ حقوق 21
تقسیم ترکہ کی ترتیب 22
ورثاء کی ترتیب 24
مولی المواالا(حلیف)کے وارث بننے کاجائزہ 27
المقرلہ بالنسب علی الغیر کے وارث بننے کا جائزہ 30
فصل فی الموانع (موانع ارث) 31
مقروہ حصوں او ران کی مستحقین کی پہچان 33
میراث میں معین حصے 33
اصحاب الفروض 34
جد اجدہ کی اقسام اورتعریفات 34
بھائیوں بہنوں کی اقسام او رتعریفات 35
اصحاب الفروض کے تفصیلی حصص 35
باپ کے حالات 35
مخرج نکالنے کاطریقہ 36
میت کے باپ اور داد میں فرق 39
اخیافی بہن بھائیوں کے حالات 41
خاوند کے حالات 42
فصل فی النساء
اصحاب الفروض عورتوں کے حصص کی تفصیل 43
بیوی کے حالات 43
حقیقی بیٹیوں کے حالات 44
پوتیوں کے حالات 45
مسئلہ تشہیب 47
عینی بہنوں کے حالات 48
علاتی بہنوں کے حالات 50
ماں کے حالات 52
اشکال 54
جدہ کے حالات 55
چھ معین حصوں کے مستحقین کی فہر ست 58
عصبات کابیان 59
عصبہ بنفسہ 59۔60
عصبہ بغیرہ 59۔62
عصبہ مع غیرہ 59۔63
عصبہ سہبی 59۔63
محرم قرابتدار غلام کی آزادی او راس کے عصبہ سبی 66
حجب کے مسائل 67
حجب نقصان سے متاثرہونے والے افراد 70
حجب حرمان سے متاثر ہونے والے افراد 70
مقرہ حصوں کے مخارج 70
عول کے مسائل 73
دواعداد میں تماثیل ،تداخل ،توافق اورتباین کی نسبتیں 77
توافق اور تباین کی پہچان کا طریقہ 78
صحیح کے مسائل 79
فصل ہروارث فریق او راس کے ہرفرد کاحصہ معلوم کرنے کاطریقہ 85
(ورثاءاور قرضخواہوں میں ترکہ کی تقسیم ) 87
تخارج کابیان 91
ردکے مسائل 92
رد کی تائید میں ادلہ 98
مقاسمہ جد 101
دادے کا بھائیوں کو محروم کی وجوہات 101
مناسخہ کابیان 108
ذوی الارحام کے مسائل 112
ذوی الارحام کے وارث بننے کی دلیلیں 112
ذوی الارحام کی توریت کی کیفیت 113
ذوی الارحام کی اصناف 114
پہلی قسم کے احکام 116
فصل 122
دوسر ی قسم کے احکام 124
تیسری قسم کے احکام 126
چوتھی قسم کے احکام 129
چوتھی قسم کی اولاد کے احکام 131
مخنث کے مسائل 135
حمل کے مسائل 140
حمل کی مدت او رتعداد 140
حمل کے وارث بننے کر شروط 148
مفقود کے احکام 148
مفقود الخبر کی انتظار کی مدت 149
مرتد کے احکام 151
مسلمان کامرتد کااور مرتد کامسلمان کاوارث نہ بننا 151
مرتد مرد او رعورت میں کوئی فرق نہیں 151
مسلمان قیدی کے مسائل 154
بیک وقت پانی میں غرق ہونے والے یا جل جانے والے یاکسی چیز کے نیچے دب کرمرجانے جانے والے رشتہ داروں کے احکام 155
حمدودعاء 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like