البشیر شرح نحو میر

البشیر شرح نحو میر

 

مصنف : علامہ غلام جیلانی میرٹھی

 

صفحات: 411

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” البشیر شرح نحو میر” محترم علامہ غلام جیلانی میرٹھی صاحب کی تصنیف ہے جو عربی زبان پر لکھی گئی معروف ترین کتاب “نحو میر “کی اردو شرح ہے۔عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے یہ ایک مقبول ترین کتاب ہے ،جو متعدد دینی مدارس اور سکولوں وکالجوں کے نصاب میں داخل ہے۔ اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ مولف اور شارح کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حضور صدرالعلماءقدس سرہ کے علمی کارنامے 8
حضرت صدر العلماء کے مشہور ومعروف تلامذہ 14
پیش کش 17
دیباچہ 18
نحومیرکی شروح 20
دار العلوم دیوبند کے بارے میں فریقین  کے مسلم ولی کی پیشین گوئی 25
منصف علیہ الرحمۃ کےحالات 32
بارگاہ رسالت ﷺ میں علم نحوکی عظمت 34
بعض ابتدائی کبت کے اسمائے مصنفین 34
تقسیم لفظ 45
تعریف جملہ خبریہ مع تنبیہ 46
تعریف واقسام جملہ انشائیہ مع تنبیہات 49
تعریف مرکب غیر مفید 56
اجزاء جملہ کی پہچان 60
علامات اسم مع تنبیہات 62
علامات فعل مع تنبیہ 68
تعریف معرب ومبنی مع تنبیہات 70
علامات حرف 68
اقسا م اسم غیر متمکن مع تنبیہات 76
تقسم اسم برمعرفہ ونکرہ مع تنبیہات 109
تقسیم اسم برواحد ،تنبیہ جمہ مع تنبیہ 112
اقسام جمع 119
تقسیم اسم بلحاظ وجوہ اعراب مع تنبیہات 122
اعراب مضارع مع تنبیہات 172
باب اول درحروف عاملہ 172
حروف عاملہ دراسم مع تنبیہات 172
حرو ف عاملہ در فعل مضارع مع تنبیہات 197
باب دوم درعمل افعال 223
فعل معروف کاعمل او راس کے معمولات مع تنبیہات 223
اقسام فعل متعدی 251
افعال ناقصہ مع تنبیہات 255
افعال مقاربہ مع تنبیہ 162
افعال مدح وذم مع تنبیہات 264
افعال تعجب مع تنبیہات 269
باب سوم دراسمء عاملہ 273
اسماء شرط مع تنبیہات 273
اسماء افعال مع تنبیہات 278
اسم فاعل مع تنبیہات 281
اسم فاعل مع تنبیہات 282
اسم مفعول مع تنبیہات 287
صفت مشبہ مع تنبیہات 290
اسم تفضیل مع تنبیہات 291
مصدر مع تنبیہ 294
اسم مضاف 295
اسم تام مع تنبیہات 297
اسماء کنایہ مع تنبیہات 301
عوامل معنوی 308
خاتمہ در فوائد متفرقہ 311
توابع مع تنبیہات 311
منصرف وغیر منصرف 335
حروف غیر عاملہ مع تنبیہات 336
بحث مستثنی مع تنبیہات 387
مآخذومراجع 403
عرض ناشر 404
منصوبات 405
افعال تعجب مع تنبیہات 405

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like