سہ ماہی البیان، کراچی (جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں)

سہ ماہی البیان، کراچی (جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں)

 

مصنف : مجلس البحث العلمی، کراچی

 

صفحات: 528

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔اسلام   تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں بائع اور مشتری دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ،اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے دھوکہ ،فریب یا فراڈ ہونے کا اندیشہ ہو۔یہی وجہ ہے اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ ،دھوکہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔اسلام کے انہی درخشندہ اصولوں کو فروغ دینے اور عامۃ الناس کو ان سے روشناس کرانے کے لئے کراچی کے سہ ماہی مجلہ “البیان” (سلسلہ نمبر 6/7جنوری تا جون2013ء ربیع الاول تا شعبان1434ھ)نے “جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں”ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔جس میں متعدد ماہرین معیشت اوت علماء کرام کے تحقیقی مقالات جمع کئے گئے ہیں۔یہ مجلہ جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز محدث اور عالم دین مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی ﷾کی سر پرستی اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی﷾ کی زیر ادارت ہر تین ماہ بعد نکلتا ہے۔یہ ایک خصوصی اشاعت تھی جس میں اسلامی بینکاری،مضاربہ ،مشارکہ ،مرابحہ ،اجارہ،زراعت ،تکافل ،کاغذی کرنسی،اور سودی قرضوں جیسے موضوعات قبیان کئے گئے ہیں۔اس سودی دور میں یہ ایک عظیم الشان اور بڑی شاندار کاوش ہے۔اللہ تعالی مدیران مجلہ اور مقالہ نگار حضرات کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور معاشرے میں سود کو ختم کر کے اسلام طرز تجارت کو فروغ دے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سرماہ دارانہ نظام کے نتائج 20
طمع و حرص علامات قیامت کی روشنی میں 30
حلال کی کمائی کی اہمیت و افادیت 42
اسلامی نظام معیشت کی خصوصیت 51
دین اسلام میں خریدو فروخت کے رہنما اصول 74
اسلام میں خریدو فروخت کی بنیادہ شرائط 97
مروجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ کی شرعی حیثیت 123
مروجہ اسلامی بینکوں کے ذرائع تمویل مرابحہ، اجارہ، مشارکہ متناقصہ کی شرعی حیثیت 136
مروجہ اجارہ کی شرعی حیثیت 172
مروجہ مشارکہ متناقصہ کی شرعی حیثیت 182
بینک گارنٹی کی شرعی حیثیت 191
بیع سلم کی مروجہ صورتیں اور ان کا شرعی حکم 203
عقد استصناع کی اسلامی بینکوں میں رائج صورتیں اور ان کا شرعی حکم 219
لین دین کے مسائلہ
نقد اور ادھار سودے 231
قسطوں کے کاروبار کا شرعی حکم 241
زر کے مسائل
اسلام کا نظریہ زر اور کاغذی کرنسی کی حقیقت 247
قرضوں کی اشریہ بندی 269
قرض نادہندگی کے مسائل اور ان کا شرعی حل 288
انشورنس و تکافل میزان شریعت میں 301
ایڈور ٹائزنگ کے شرعی اصول و ضوابط 326
اسلامی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور متعلقہ احکام 359
سودی معیشت اور جدید بینکاری 382
سود اور حیلہ سازی 391
اسلام میں گردش دولت 403
نظام اشتراکیت باطل کیوں؟ 422
حرام اور ناجائز پیشے 248
قسطوں میں خریدو فروخت، نقد و ادھار قیمتوں میں فرق 451
متعلقات بینک: ملازمت، خدمات، سونا، کرنسی 455
قرض، سود، L.C، تاخیر پر جرمانہ، اسٹاک ایکسچینج۔۔۔ 464
اسلامی معیشیت و اقتصاد پر لکھی ہوئی کتب کا تعارف 483
مصطلحات بینکاری 505
اسلامی معیشت و اقتصاد پر ہونے والی کانفرنسیں 511
کانفرنسانز المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، ملکی میڈیا کی نظر میں 515
سفارشات برائے مروجہ اسلامی بینکاری 518
Recommendations 540

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like