الصادق الامین

الصادق الامین

 

مصنف : محمد لقمان سلفی

 

صفحات: 743

 

انسانیت اور نبوت کا سفر ایک ساتھ شروع ہوا۔ آدمؑ اس کائنات کے پہلے انسان ہی نہیں بلکہ پہلے نبی بھی تھے۔ بنی نوع انسان کو علم وحی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی زندہ رہنے کے لیے پانی کی۔انسانیت کا زیور علم ہے اور علم وحی کے بغیر فساد ہے۔یہ کائنات علم وحی کے بغیر کبھی خالی نہیں رہی‘ وحی کا سلسلہ سیدنا آدمؑ سے لے کر آخری نبی محمد کریمﷺ تک جاری رہا۔ نبیﷺ جب اپنی جماعت میں موجود تھے تو اپنی سیرت سے ایک ایسی جماعت تیار کی جس کو ہم صحابہؓ کے نام سے جانتے ہیں۔ انہی صحابہؓ نے نبیﷺ کی سیرت کو قلم بند کیا اور انہی صحابہؓ کے شاگردوں نے آپﷺ کی سیرت کو قلم بند کیا‘ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ان شاء اللہ۔زیرِ تبصرہ کتاب  سیرت کے موضوع پر لکھی جانے والی ضخیم کتاب ہے۔ اس میں صحیح احادیث اور قرآنی آیات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب پہلے عربی میں لکھی گئی اور خود مؤلف نے ہی بعد میں اس کا ترجمہ کیا اور ترجمہ نہایت عمدہ اسلوب  میں کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ الصادق الامین ‘‘ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی﷾  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 33
مقدمۃ الکتاب 33
نقشہ سعودی عرب 35
ابتدائیہ 42
نقشہ شبہ جزیرۃ عربیہ 43
جزیرہ عرب محل وقوع خصوصیات 44
محل وقوع 45
جزیرہ عرب کی تقسیم 45
نقشہ عہد جاہلیت میں عرب کےمشہور معروف بازار 45
جزیرہ عرب کےباشندے 49
مکہ اورارس کےاولین باشندے 50
مکہ میں ابراہیم کی آمد 51
ہاجرہ اوران کےبیٹے اسماعیل مکہ میں 51
مکہ میں قبیلہ جرہم کی سکونت 52
مکہ میں ابراہیم﷤کی آمد کی تعداد 53
ابراہیم ﷤ نےخواب دیکھا کہ وہ اسماعیل ﷤ کو ذبح کررہے ہیں 53
پہلاسفر 53
دوسراسفر 54
تیسراسفر 55
چوتھاسفر 55
پانچواں سفر:خانہ کعبہ کی تعمیر 56
دعائے ابراہیمی :اےاللہ توحید کی بنیادوں کومضبوط کرآدے اورآخری نبی کومیری اولاد مین پیداکر 56
ابراہیم ﷤نےلوگوں میں حج کااعلان کیا 58
اسماعیل ﷤ ان کےبیٹے اوران کی اولاد 59
قصی بن کلاب قرشی 60
بنونضرکانام قریش 60
عبدمناف اس کابیٹا ہاشم اوراس کےبیٹے 61
مدینہ میں ہاشم کی شادی ام عبدالمطلب سے 62
عبدالمطلب اوراسکےبیٹے 63
عبدالمطلب کی زندگی میں تین اہم واقعات 64
زمزم کی کھدائی 64
عبدالمطلب کی نذرکہ وہ اپنے ایک بیٹے کو اللہ کےلیے ذبح کریں گے اورقرعہ عبداللہ کےنام نکلا 65
واقعہ اصحاب فیل 69
نقشہ مکرمکرہ 69
عرب آبادیاں اورامارتیں 70
شاہان یمن 70
جزیرہ عرب میں یہودیت ومسیحیت 71
شاہان ضجاعمہ وغساسنہ ویاشام میں 72
حیراہ عراق میں شاہان مناذرہ 73
حضرموت میں امرائے کندہ 73
مکہ اورحجاز کےدیگر شہروں میں حکومت 74
بدوی قبائل کی حکومت 76
زمانہ جاہلیت میں عربوں کی سیاسی زندگی 78
عرب قومیں اورفارس وروم کی حکومتیں 78
سیاسی قراردادوں میں مکہ کاکرادر 78
اجتماعی زند؍گی 80
لوگوں کی تین قسمیں جن سےعربوں کی اجتماعی زندگی بلتی تھی 80
طبقۃ صرحاء 80
طبقہ عبید 80
عربوں میں اچھی اوربری خصلتیں 80
اقتصادی زندگی 83
صنعت وجرفت کی قسمیں اورتجارت واقتصاد 83
دینی زندگی 85
جاہلیت اولی کےعرب بت پرست 85
عربوں کو کن لوگوں کےاپنا معبود بنایا 85
مکہ اورحجاز میں بتوں کو کس نےداخل کیا؟ 86
اسلام سےپہلے عربوں میں عام بت برستی 87
روحوں جنوں ستاروں اورآگ پر عربوں کاایمان 88
تیروں کےذریعہ فا ل نکالنا 89

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like