اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے تقاضے

اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے تقاضے

 

مصنف : ابو تیمیہ ساجد الرحمن چوہدری

 

صفحات: 355

 

اس جہانِ رنگ و بو میں شیطان کے حملوں سے بچتے ہوئے شریعتِ الٰہیہ کے مطابق زندگی گزارنا ایک انتہائی دشوار امر ہے۔مگر اللہ ربّ العزت نے اس کو ہمارے لئے یوں آسان بنا دیا کہ ایمان کی محبت کو ہمارے دلوں میں جاگزیں کر دیا۔اسلام اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لانے کا نام ہے اور اس ایمان کی سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ انسان کو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ باقی تمام چیزوں سے زیادہ محبت ہو اللہ کی محبت ایسی محبت کہ اس کے ساتھ کوئی بڑ ے سے بڑ ا انسان بھی اس محبت میں شریک نہیں ہو سکتا۔اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی جائے۔ زیر تبصرہ کتاب” اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے تقاضے “محترم ابو تیمیہ ساجد الرحمن چوہدری صاحب کی انگریزی تصنیف ہے، جس کا  اردو ترجمہ محترم ابو یحیی محمد زکریا زاہد صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اللہ تعالی اور نبی کریم ﷺ سے محبت کے تقاضے بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم  کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں  اللہ تعالی اورآپ ﷺ سے محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 9
غرض و غا یت 13
تصنیف کا مقصد 17
 اللہ سےمحبت 21
رسول اللہ ﷺ کی محبت 55
رسول  اللہ  ﷺ سے محبت 73
محبت  کی علا متیں 83
اصول محبت 104
رسو ل اللہ ﷺ کی صفات وخصو صیات 124
نظریہ بد عت 127
ایک اچھے عمل کی پہچان  کر وا نے کا اجر 138
عمر ﷜ بن خطا ب کی حدیث اور بد عت  حسنہ 144
قر آ ن  مجید  کی تدوین  اور مقام ابر ا ہیم  کامعاملہ 165
خاتمہ  بحث 171
بد عات کے در پردہ اسباب 179
عام  بد عا ت  اور میلا د البی ﷺ 185
میلاد کے دلا ئل پر ایک نظر 200
تو سل 231
درود و سلام 247

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like