اللہ عزوجل کی پہچان

اللہ عزوجل کی پہچان

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 477

 

دین اسلام دین توحید ہے اور توحید کی اصل معرفت باری تعالیٰ ہے۔ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے محسن ومنعم اور خالق ومالک کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات اور تعارف حاصل کرے۔ زیر تبصرہ کتاب کا اصل مقصود بھی یہی ہے۔ اس کتاب میں معرفت حق سبحانہ وتعالیٰ کے بارے کتاب وسنت کی نصوص کو حسن ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہمیں اپنے خالق ومالک حقیقی کے بارے ایسی مستند معلومات فراہم کرتی ہے کہ جس سے قلوب انسانی میں اپنے رب کی محبت اور اس کے لیے شکرگزاری کے جذبات نہ صرف پیدا ہوتے ہیں بلکہ بڑھ بھی جاتے ہیں۔
یہ کتاب توحید ربوبیت، توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات کی ابحاث کو سمیٹے ہوئے ایک عام مسلمان کے لیے اس کے رب کی حقیقی معرفت کو نہایت آسان فہم انداز میں ممکن بناتی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع معرفت خداوندباری تعالیٰ ہے اور اس موضوع پر یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے عاجز بندوں کی اس حقیر کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 9
ہرقسم کی تعریف کا مستحق صرف اللہ رب العالمین ہے 15
اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے 27
صرف ا للہ تعالیٰ ہی عالم الغیب ہے 47
اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ دینے والا ہے 95
اللہ تعالیٰ بے پرواہ اور بےنیاز ہے 115
اللہ تعالیٰ ہرعیب سے پاک ہے 144
اللہ تعالیٰ ہی خالق ارض وسما ہے 210
اللہ تعالیٰ کی گرفت بڑی سخت ہے 228
صرف اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرنا چاہیے 258
ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے 282
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مہلت دیتا ہے 310
اللہ تعالیٰ سمیع وبصیر ہے 327
تعویذ پہننا ناجائز ہے 363
غیراللہ کی پناہ میں آنا شرک ہے 370
توحید کی اقسام 403
مشرک کے اعمال برباد ہوجاتے ہیں 470
ہرچیز اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتی ہے 475

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like