انوار الصلوٰۃ المعروف نماز مصطفیٰ ﷺ

انوار الصلوٰۃ المعروف نماز مصطفیٰ ﷺ

 

مصنف : حافظ عبد الستار حامد

 

صفحات: 235

 

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے  اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمۂ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز  کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر  اہم ہے کہ سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور  عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز  ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ انوار الصلاۃ المعروف نماز مصطفیٰ‘‘  پروفیسر حافظ عبد الستار حامد (مصنف کتب کثیرہ)  کی  کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے  مسنون طریقۂ نماز کی وضاحت کی  ہے  اور دوران ِ نماز اور دیگر مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی  مسنون دعائیں بھی درج کردی ہیں ۔بنیادی طور پر یہ کتاب  مصروف لوگوں اور سکولز، کالجز اور مساجد ومدارس کے متبدی طلباء طالبات کو نماز کے مسائل اور دعائیں یاد رکروانے کے لیے مرتب کی گئی ہے ۔اللہ  تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
عرض مرتب 15
نماز کی فرضیت فضیلت اور اہمیت 17
نیند سے بیداری کی دعائیں 20
قضائے حاجت کے آداب 22
استنجاء کے مسائل 23
طہارت وپاکیزگی 25
غسل کا طریقہ 28
موزوں اور جرابوں پر مسح 31
وضو کا طریقہ 28
نواقض وضو 32
وضو کے بعد کی دعائیں 34
تیمم کا طریقہ 35
مساجد کے احکام وآداب 37
اذان واقامت کے مسائل 43
نماز کی شرائط 51
نماز میں جائز امور 54
نماز باجماعت کے احکام 56
امامت کے مسائل 59
نماز کا آغاز 62
استفتاح کی دعائیں 64
تعوذ تسمیہ اور سورہ فاتحہ 65
سورہ فاتحہ کے بعد قراءت 68
نمازوں میں مسنون قرات 69
رکوع کا طریقہ اور دعائیں 72
قومہ کے مسائل اور دعائیں 75
سجدے کے احکام اور دعائیں 77
دو سجدوں کے درمیان جلسہ 80
سجدہ تلاوت کی دعا 81
جلسہ استراحت اور دوسری رکعت 81
قعدہ اولی 82
تیسری رکعت 84
قعدہ اخیرہ 84
قعدہ اخیرہ کی دعائیں 86
نمازکا اختتام 88
فرض نماز کے بعدکی دعائیں 89
نمازوں کی رکعات 94
نمازوتر پڑھنے کا طریقہ 96
قنوت نازلہ 98
نمازوں کی سنتیں 99
احکام جمعہ 101
نماز عیدین 105
نمازجنازہ 108
نماز جنازہ کی مسنون دعائیں 111
نابالغ میت کے لیے دعا 114
میت کو قبر میں اتارنے کی دعا 114
میت کو دفن کرنے کے بعد دعا 115
زیارت قبور کی دعا 115
تعزیت کی دعا 116
نعم البدل مانگنے کی دعا 116
نمازتہجد 117
سفر کی نماز 121
نماز اشراق 124
نمازتسبیح 125
نماز استخارہ 126
نماز توبہ 128
تحیۃ الوضو 129
تحیۃ المسجد 130
نماز استقساء 131
نماز کسوف وخسوف 135
نماز خوف 137
مسنون دعائیں
ذکر الہٰی کی فضیلت 140
وظائف کے اثرات 141
اثر انگیزی کی شرائط 142
صبح وشام کی دعائیں 143
مختلف اوقات کی دعائیں 151
گھر میں داخل ہونے کی دعا 151
گھرسے نکلنے کی دعا 151
سلام اور اس کاج واب 152
کسی کورخصت کرنے کی دعا 153
مسافر کی مقیم کے لیے دعا 153
سواری پر سوار ہونے کی دعا 153
سفر کی دعا 154
دوران سفر قیام کی دعا 155
سفر سے واپسی کی دعا 156
سواری پھسلنے کی دعا 156
سڑھیاں وغیرہ چڑھنے اور اترنے کی دعا 156

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like