بیسویں صدی کے اہم واقعات

بیسویں صدی کے اہم واقعات

 

مصنف : مرتضٰی انجم

 

صفحات: 490

 

بیسویں صدی جب  شروع ہوئی تو جنگ بوئر شروع ہوچکی تھی۔ابھی جنگ بوئر جاری تھی کہ روس جاپان جنگ کےلیے  راہ  ہموار ہونے لگی۔ اسی دوران جنگ بلقان شروع ہوگئی ۔ ادھر جنگ بلقان ختم ہوئی ادھر پہلی جنگ عظیم     کے بادل  دنیائے آسمان پر چھانے لگ جنگ عظیم لاکھوں انسانوں کےلہو سےہاتھ رنگنے کےبعد اپنے انجام   کو پہنچی تو ہٹلر نےاتحادیوں  کےہاتھوں جرمن قوم کی ذلت ورسوائی کا بدلہ لینے کے لیے دوسری جنگ عظیم کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں ہیرو شیما اور ناگا سا کی  پر ایٹم بم پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے اور دنیا کو پہلی مرتبہ انسانی خون کی ارزانی کا احساس ہوا۔الغرض بیسویں صدی اپنے آغاز سےہی ہنگامہ خیز واقعات سے بھر پور اور کروڑوں انسانوں کےلہو سےرنگین نظرآتی ہے۔اس صدی نے جہاں انسان کو جنگوں کی ہولناکیوں کے سپرد کرنے کااہتمام کیا وہاں  انسان نے سیاسی تہذیبی ، تمدنی ، سائنسی ، معاشی ، طبی، اور لسانی میدان میں حیرت انگیز حدتک پیش رفت کی ۔ نئی ایجادات نے انسان کو تیز رفتار زندگی کی طرف مائل کیا ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑی بڑی سلطنتیں سکڑ کر رہ گئیں اور نظریات  پھیلنا شروع ہوئے۔ برطانیہ کےاقتدار  کا سورج غروب ہوا اور دنیا کے نقشے پر نئی ریاستیں نمودار  ہوئیں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں  نےقائد اعظم  کی قیادت میں برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی ۔ بیسویں صدی کی ایجادات  نےانسان کو چاند پرپہنچا دیا کمپیوٹر کی ایجاد نےدنیا میں ایک انقلاب  برپا کردیا انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ کی بدولت دنیا  گلوبل ولج کی صورت  اختیا کرگئی ۔مرتضیٰ انجم صاحب نے زیرنظر کتاب’’بیسویں صدی کے اہم واقعات‘‘ میں اس صدی کےاہم واقعات کو اخباری حوالہ جات کے ساتھ یکجا کیا ہے جو اپنے اندر قارئین کےلیے دلچسپی کاساماں رکھتے  ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 11
ملکہ وکٹوریاکاانتقال 12
لاسلکی مواصلات کی ایجاد 14
روس جاپان جنگ 16
مسلم لیگ کاقیام 18
مونالیزاچوری ہوگئی 20
دہلی دارالحکومت بن گیا 24
تائی ٹینک تباہ ہوگیا 25
جنرل نوکی نےخودکشی کرلی 26
پہلی جنگ عظیم 27
تحریک ریشمی رومال 32
میثاق لکھنو 36
روس میں انقلاب 38
قائداعظم نےدوسری شادی کرلی 41
سانحہ جلیاانوالہ باغ 44
پنجاب میں مارشل لاءلگادیاگیا 46
خلافت کانفرنس کاقیام 53
امریکہ میں شراب پرپابندی لگادی گئی 56
معاہدہ سیورے 57
مسجدشب بھرتعمیرہوگئی 60
سلطنت عثمانیہ کاخاتمہ 66
لینن کاانتقال 70
پنسلین کی ایجاد 71
راجپال علم دین کےخنجرکی زدمیں 76
کشمیرکی تحریک آزادی کاایک یادگاردن 82
ہٹلرجرمنی کاچانسلربن گیا 86
محبت کی خاطر برطانیہ کاتاج ٹھکرادیا 88
جناح سکندر پیکٹ 90
علامہ اقبال وفات پاگئے 94
مسلمان مسجد میں شہید گنج کامقدمہ ہار گئے 97
دوسری عالمگیرجنگ کاآغاز 107
کانگریسی وزارتوں نےاستعفی دےدیا 113
یوم قراردادپاکستان 115
قائداعظم پرقاتلانہ حملہ 116
ہٹلر نےخودکشی کر لی 121
برلن تقسیم کردیا گیا 123
ہیروشیما کی تباہی 125
شملہ کانفرنس ناکام ہوگئی 126
اقوام متحدہ کاقیام 133
کلکتہ میں عظیم خونریزی 138
پنجاب میں سول نافرمانی کی تحریک 141
حکومت برطانیہ کاتاریخی فیصلہ 145
قیام پاکستان 150
اسرائیل کاقیام 152
قائداعظم انتقال فرما گئے 154
راولپنڈی سازش کیس 162
لیاقت علی خان قتل ہوگئے 166
دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم 170
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یاد گار مظاہرہ 172
پاکستان میں پہلا مارشل لاء 180
امریکی جاسوس طیارہ گرادیاگیا 183
سندہ طاس معاہدہ 184
ایک پانچ اوردس پیسو ں کےسکوں کااجراء 186
مارلن منرو نےخود کشی کر لی 193
امریکی صدر کینیڈی کاقتل 197
عظیم باکسر کیٹس گلے مسلمان ہوگئے 200
پنڈت نہر ہ وانتقال کر گئے 201
امریکہ دیت نام جنگ کاآغاز 205
حیرت انگیز ایجاد کلا شکنوف 207
سولہ سال پرانی سازش کاانکشاف 208
سرونسٹن چرچل کی موت 213
پاک بھارت جنگ 216
معاہدہ شقند 220
اسرائیل کےہاتھو عربوں کی شکست 222
شاہ ایران کی رسم تاج پوشی 224
اگرتلہ سازش کیس 228
یحییٰ خان ہیرو بن گئے 233
انسان چاند پر پہنچ گیا 237
عربوں نے ایک ہفتے میں پانچ طیارے اغوا کرلئے 243
راشد منہاس کی شہادت 246
پاکستان ہاکی ٹیم کاخصوصی اعزاز 247
چین اقوام متحدہ کارکن بن گیا 251
سانحہ مشرقی پاکستان 253
واٹرگیٹ سیکنڈل 256
شملہ معاہدہ 261
عربوں نے اسرائیلی کھلاڑی ہلاک کردیئے 263
عربوں نےشکست کابدلہ لےلیا 265

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like