بیٹا ہو تو ایسا

بیٹا ہو تو ایسا

 

مصنف : محمد طاہر نقاش

 

صفحات: 419

 

محترم طاہر نقاش صاحب  (مدیر ) دار الابلاغ  ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے   ہاں محتاج تعارف نہیں  آپ  جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے  گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں  ۔موصوف کا شمار  وطن عزیز کے چند قلمکاروں  میں ہوتا ہے جن کےقلم  کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا  ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے  چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ  سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے  ہیں ۔موصوف نے   دینی  صحافت  میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ  ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام  سے اشاعت کتب دینیہ  کا ادارہ قائم کیا  جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر  بیسیوں  دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب  خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں ۔8 نومبر 2012ء کو طاہر نقاش صاحب کا ہونہار بیٹا  ابو بکر نقاش  نواز شریف ہسپتال  میں  ڈاکٹر وں کی غفلت  سے اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ جس  سے بچے کے والدین ، بہن  بھائی ،  عزیز واقارب کو بہت صدمہ پہنچا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بیٹا ہو توایسا! ‘‘ میں   جناب  طاہر نقاش صاحب   نے اپنے  بیٹے کی    مظلومانہ موت اور اس پر انہیں پہنچنے والے گہرے صدمے ، اور اس  ان   کی والدہ ، استاتذہ ، بہن بھائیوں  اور عزیز واقارب ودست واحباب کے تاثرات کوپیش کرنے  ساتھ ساتھ انہوں نے  اس کتاب میں والدین کے لیے انمول سنہری راہنمائی کے  اصول پیش کیے کہ  انہوں نےاپنے بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے اور اولاد کے   لیے مشعل راہ  وضابطہ  عمل  پیش کیا  کہ انہوں نے کیسے مثالی بیٹے اور بیٹیاں بننا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  ابو بکر نقاش  کی بچپن کی موت کو ان کے والدین کے  لیے ذریعہ نجات بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 5
بچے جنت کے پھول یا دنیا کے کانٹے 40
جنتوں کا متلاشی 67
امی جان مجھے قبر سے بہت ڈر لگتا ہے 90
نیکیوں کا حریص و لالچی 96
صبر و ثبات کا پہاڑ 115
خود داری کا کوہ گراں 129
ماں کا خادم خاص 138
بے مثال فرمانبردار 151
بہن کا فوجی پہرے دار 160
ہمدرد و غمگسار اور دمساز بھائی 173
ننھا دلاور مجاہد 183
گنگناہٹیں 193
مثالی طالب علم 199
ننھا انجینئر و سائنسدان 212
کمسن مفتی 221
شیطان کے بھائی 228
ابوبکر اور جنات سے مقابلہ 233
موت کی شروعات کا دن 248
زندگی کا آخری مکمل دن 259
معصوم کے قتل کی گھڑیاں آن پہنچیں 275
قبر کی پکار لبیک 308
تیرے قاتل اب تک زندہ ہیں 321
ننھے عثمان کی شیلڈ ابوبکر کی قبر پر 337

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like