بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد اول

بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد اول

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 619

 

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح  کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری  جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ” بائیبل سے قرآن تک”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی  عربی کتاب “اظہار الحق ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ:حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب مدظلہم 17
حرف آغاز :محمد تقی عثمانی 23
مقدمہ شارح 37
عیسائیت پر ایک تحقیقی نظر : محمد تقی عثمانی
پہلا باب 41
عیسائیت کیا ہے ؟ 41
عیسائی مذہب میں خدا کا تصور 43
عقیدہ تثلیث 43
توحید فی التثلیث 44
باپ، بیٹا اور روح القدس 47
تین اور ایک کا اتحاد 48
متشابہات کی حقیقت 51
عقیدہ تثلیث کے عقلی دلائل 53
حضرت مسیح کے بارے میں عیسائی عقائد 58
عقیدہ حلول و تحتم 59
وہ جنہوں نے حضرت مسیح کو خدا ماننے سے انکار کر دیا 62
پرلسی فرقہ 64
نطوری فرقہ 65
یعقوبی فرقہ 66
آخری تاویل 66
عقیدہ حسلوبیت اور نشان صلیب 69
عقیدہ حیات ثانیہ 71
عقیدہ کفارہ اور اس کی اہمیت 71
اس عقیدے کے منکر 80
عبادات اور رسمیں 82
حمد خوانی 83
بپتسمہ 83
عشاء ربانی 85
بنی اسرائیل کی تاریخ کا ایک خاکہ 87
تاریخ عیسائیت 87
حضرت عیسیٰ کی تشریف آوری 90
دور ابتلاء 91
قسطنطین اعظم 92
قسطنطین سے گریگوری تک 93
تاریک زمانہ 94
قرون وسطی 94
نفاق عظیم 95
صلیبی جنگیں 96
پاپائیت کی بدعنوانیاں 97
اصلاح کی ناکام کوششیں 97
عہد اصلاح اور پروٹسٹنٹ فرقہ 98
عقلیت کا زمانہ 99
تجدد کی تحریک 100
احیاء کی تحریک 101
دوسرا باب 103
عیسائیت کا بانی کون ؟ 103
پولس کا تعارف 103
حضرت عیسیٰ ؑ اورپولس 106
تثليث اور حلول كا عقيده کہاں سے آیا ! 106
ہارنیک کی تصریحات 109
حضرت مسیح حواریوں کی نظر میں 113
انجیل یوحنا کی اہمیت 116
نتائج 125
عقیدہ کفارہ کی اصلیت 127
تورات پر عمل کا حکم 132
عشا۔ ربانی کی اصلیت 14
ختنہ کاحکم 135
تاریخ شواہد 135
عرب کاسفر 136
پولس کے ساتھ حواریوں کا طرز عمل 139
پولس اور برنباس 140
یروشلم کونسل کی حقیقت 141
گلیتوں کے نام پولش کا خط 152
نتائج بحث 157
جدائی کے بعد 158
انجیل برناباس 159
پولس اور پطرس 160
پطرس کے خطوط 162
پولس اور یعقوب 165
پولس اور یوحنا 167
پولس اور دوسرے حواری 168
نتائج بحث 169
پولس کے مخالفین 170
آخری زمانے میں 174
تیسرا باب
سوانح حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی  179
مولانا کے آباء و اجداد 180
ابتدائی حالات 181
تدریس 183
گھریلو حالات 184
رد عیسائیت کی خدمات 184
فانڈسے مناظرہ 146
مناظرے کا پہلا دن 146
مناظرے کا دوسرا دن 193
جہاد1857؁ 194
ہجرت 198
جائداد کی ضبطی 199
بیت اللہ میں 200
قسطنطنیہ کا پہلا سفر 201
اظہار الحق کی تصنیف 202
مدرسۃ صولیتہ کا قیام 203
قسطنطنیہ کا دوسرا سفر 205
تیسرا سفر 208
سماجی خدمات 209
وفات 211
تصانیف 212
اظہار الحق کا تعارف 214
اظہار الحق پر تبصرہ 215
لندن ٹائمز 215
شیخ باچہ جی زادہ  215
شیخ جزیری  216
رشید رضا مصری 217
عمر الدسوتی 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like