بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد دوم

بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد دوم

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 462

 

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح  کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری  جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ” بائیبل سے قرآن تک”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی  عربی کتاب “اظہار الحق ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دوسرا باب 11
بائبل میں تحریف کے دلائل 13
تحریف کی قسمیں 13
پہلا مقصد 14
الفاظ کی تبدیلی 14
حضرت آدم کی طوفان سے نوح تک کی مدت ، شاہد نمبر 1 15
طوفان نوح سے حضرت ابراہیم تک ، شاہد2 16
کوہ جریزم یا کوہ عیبال ؟ شاہد3 20
ریوڑ یا چرواہے ؟ شاہد4 21
سات سال یا تین سال ؟ شاہد 5 22
بہن یا بیوی ؟ شاہد6 23
بیٹا باپ سے دو سال بڑا تھا ، شاہد 7 23
اسرائیل یا یہوداہ ؟شاہد8 24
پولس کے خط میں تحریف ، شاہد9 24
زبورمیں تحریف ، شاہد10 25
مردم شماری میں اختلاف اور آدم کلارک کا اعتراف تحریف، شاہد 11 26
ہارسلے کا کھلا اعتراف ، شاہد12 26
ارام یا ادوم ؟ شاہد 13 27
چار یا چالیس ؟ شاہد 14 27
کنی کاٹ کا اعتراف ، شاہد 15 27
شاہد16 اورآدم کلارک کااعتراف 28
اس اعتراف کےعظیم نتائج ، شاہد17 29
ابیاہ اور یربعام کے لشکر ، شاہد 18 33
یہو یاکین کی عمر ، شاہد 19 34
دوسرا مقصد 40
الفاظ کی زیادتی 40
یائیر کی بستیاں ، شاہد 4 47
خداوند کا پہاڑ ، شاہد 5 47
خداوند کا جنگ نامہ ، شاہد 10 49
حہرون اور دان ، شاہد11 50
استثنا کی پہلی پانچ آیتیں الحاقی ہیں ، شاہد 13 52
استثنا کا باب 34الحاقی ہی ، شاہد 14 52
کیا حضرت داؤد خداوند کی جماعت میں سے ہیں ؟ شاہد 16 54
ہیرو دیاس کا شوہر ، شاہد27 61
کتاب یرمیاہ کاغلطی حوالہ ، شاہد 29 62
(ناکس کا اعتراف تحریف )
یوحنا کے خط میں کھلی تحریف جس سے عقیدہ تثلیث پر زد پڑتی ہے، شاہد 31 67
لوتھر کے ترجمہ میں تحریف 71
تیسرا مقصد 79
حذف الفاظ 79
مصر میں قیام کی مدت ، شاہد 1 80
…. بالائے عمہائے دگر 84
ہابیل قابیل کا واقعہ ، شاہد 2 84
زبور سے کھلی تحریف ، شاہد 13 89
انجیل متی ، متی کی نہیں ہے ، شاہد 18 92
مغالطے اور ان کا جواب 101
پہلا مغالطہ ، غیر مسلموں کی شہادتیں 101
پہلی ہدایت ، سلسوس کی رائے 102
ان کتابون کی فہرست جو حضرت مسیح یا حواریوں کی طرف منسوب ہیں ، 103
دوسری ہدایت ، مختلف عیسائی فرقوں کی شہادت 106
تیسری ہدایت ، عیسائی علماء مؤرخین کی شہادتیں 109
پولس کاقول 109
انجیل مسیح 110
یوحنا کا قول 111
موشیم مؤرخ کا اعتراف 113
یوسی بیس اور واٹسن 113
ایک نومسلم یہودی عالم کی شہادت 121
ہورن کی نظر میں تحریف کے اسباب 126
دوسرا مغالطہ ، حضرت مسیح نے ان کتب کی سچی گواہی دی ہے ، 131
گم شدہ کتابوں کی تفصییل 134
کتاب ایوب کی اصلیت 134
تیسرا مغالطہ ، اہل کتاب دیانتدار تھے 145
چوتھا مغالطہ یہ کتابیں شہرت پا چکی تھیں 146
ایک عجیب واقعہ 147
بائبل میں امکان تحریف کے تاریخی دلائل 148
تورات یوسیاہ کے دور حکومت تک 148
یوسیاہ کے دور میں توریت کی دریافت 151
یوسیاہ سے بخت نصر تک 152
بخت نصر کا دوسرا حملہ 153
انتیوکس کا حادثہ ( مکابیونکی کتاب کی شہادت 9 153
طیطوس کا حملہ 155
عبرانی نسخے کی حیثیت 155
خود یہودیوں نے نسخے ناپید کئے 155
عیسائیوں پر ٹوٹنے والے مصائب 156
ڈیوکلیشین کا حادثہ 159
پانچواں مغالطہ ، عہد نبوی سے قبل کے نسخے 162
تیسرا باب
نسخ کا ثبوت 169
نسخ کے معنیٰ 171
بائبل کے جھوٹے واقعات 173
نسخ کی پہلی قسم 176
بہن بھائی کی شادی ، مثال نمبر 176
حیوانات کی حلت ، مثال نمبر 2 177
ایک اور تحریف 178
دو بہنوں سے شادی ،مثال نمبر 3 178
پھوپھی سے نکاح ، مثال نمبر 4 179
طلاق کی حلت ، مثال نمبر 6 180
عید اور سبت کے احکام ، مثال نمبر 8 182
(یہودیوں کےتہوار )
ختنہ کا حکم ، مثال نمبر 10 186
ذبیحہ کااحکام ،مثال نمبر 11 187
سردار کاہن کے احکام مثال نمبر 12 187
توریت کے سب احکام منسوخ ، مثال نمبر 13 187
توریت سے نجات مثال نمبر 14 188
توریت پر عمل کرنیوالا لعنتی ،مثال نمبر 15 189
توریت ایمان کے آنے تک تھی ، مثال نمبر 16 190
شریعت کا بدلنا ضروری ہے ، مثال نمبر 18 190
تورات ناقص اور فرسودہ تھی ، مثال نمبر 20 191
نتائج 192
نسخ کی دوسری قسم 194
کہانت کا وعدہ منسوخ ، مثال نمبر 2 195
بائبل کی رو سے خدا پچھتاتا ہے 196
انسان کی نجاست سے روٹی پکانے کاحکم ، مثال نمبر 3 198
مذبح کے خاص مقام کی تعیین ، مثال نمبر 4 198
خیمہ اجتماع کے خدام کی تعداد ، مثال نمبر 5 200
اجتماعی خطا کا کفارہ ، مثال نمبر 6 200
حزقیاہ کی بیماری کا واقعہ ، مثال نمبر 8 201
حواریوں کی تبلیغ کا حکم ، مثال نمبر 9 201
توریت پر عمل کاحکم ، مثال نمبر 10 202
حضرت مسیح کے قول سے استدلال غلط ہے 203

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like