داعئی اعظم ﷺ کی عالمگیر نبوت

داعئی اعظم ﷺ کی عالمگیر نبوت

 

مصنف : پروفیسر توقیر عالم فلاحی

 

صفحات: 234

 

اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔زیرِ تبصرہ کتاب’’ داعی اعظم کی عالمگیر نبوت ‘‘ بھی سیرت مطہرہﷺ پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ نبوی‘ دعوت ِ نبوی اور کلام نبویﷺ کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتلایا گیا ہے کہ سیرت مطہرہ عملی زندگی میں کیسے اعمال حسنہ کی تکمیل ہے۔اور اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نبیﷺ کی  نبوت کو عالمگیریت حاصل ہے۔ اس میں پانچ ابواب کو مرتب کیا گیا ہے ‘ پہلے باب میں  قرآن میں نبیﷺ کی بیان کردہ صفات کا تذکرہ ہے‘ دوسرے میں قرآن مجید سے نبیﷺ کا داعیانہ کردار‘ تیسرے میں مکی زندگی میں نبیﷺ کا دعوت کا طریقہ اور امت مسلمہ‘ چوتھے میں نبیﷺ کی عالمگیر نبوت اور پانچویں میں حقوق انسانی کا عالمی منشور خطبہ حجۃ الوداع کو تفصیل بیان کیا گیا ہے۔ اورہر باب کے بعد خلاصہ مبحث اور حوالے وحواشی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ داعی اعظم کی عالمگیر نبوت‘‘ پروفیسر توقیر عالم فلاحی  کی علمی اور تحقیقی کاوش کا نتیجہ ہے۔آپ تحقیق وتالیف کا ذوق رکھتے ہیں اور آپ نے بہت سے تحریریں بھی لکھی ہیں۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ مصنف کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
مقدمہ 11
قرآن مجید میں نعت رسول اللہﷺ 21
قرآن مجید میں رسول اکرم ﷺ کا داعیانہ کردار 47
مکی زندگی میں محمد عربی ﷺ کا اسوہ دعوت اور امت مسلمہ 69
خلاصہ مبحث 109
حوالے و حواشی 115
محمد عربی ﷺ کی عالمگیر نبوت 119
حقوق انسانی کا عالمی منشور خطبہ حجۃ الوداع 187
کتابیات 225

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like