داعئی اعظم ﷺ

داعئی اعظم ﷺ

 

مصنف : محمد یوسف اصلاحی

 

صفحات: 159

 

اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا اور نبیﷺ نے پورے کا پورا دین اپنے پیروکاروں تک پہنچا دیا  اور پہنچانے کا حق بھی ادا کیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص  اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کی سیرت وکردار کو بیان کیاگیا ہے۔ یہ کتاب دعوت وتربیت کے پیش نظر ایک مختصر سا مجموعہ ہے۔ نبیﷺ کی جامع زندگی اور سیرت کے عظیم ذخیرے سے کچھ مؤثر‘ مستند اور ایمان افروز واقعات جمع کر کے سیرت رسولﷺ کے چار پہلوؤں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب’شان بندگی‘ میں نبیﷺ کی عبادت وریاضت کے ولولہ انگیز واقعات اور صبح وشام کی مختلف دعائیں جمع کی گئی ہیں۔ دوسرے باب’داعیانہ تڑپ‘ میں نبیﷺ کی پاک زندگی کے سب سے نمایاں پہلو پر گفتگو کی گئی ہے۔ تیسرے باب’مثالی کردار‘ میں آپ کے دل آویز کردار کی کچھ ایمان افروز جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن سے بے پناہ جوشِ عمل پیدا ہوتا ہے اور آخری یعنی چوتھے باب ’تعلیم وتربیت‘ میں ایسے واقعات جمع کیے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ کا پیغمبرانہ انداز تربیت کس قدر فطری‘ مؤثر اور دل نشین تھا۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ داعئی اعظمﷺ ‘‘مولانا محمد یوسف اصلاحی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)(

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول:شان بندگی
مکےوالوں سےکشمکش کی اصل بنیاد 12
ہجرت کااصل محرک 12
مسجدقباکی تعمیر 14
مسجدنبوی کی تعمیرکاایمان افروزمنظر 16
مسجدسےشغف 18
نبوت سےپہلے 19
شب بیداری 20
شان بندگی 25
مسجدمیں حاضری کابےپایاں شوق 27
نمازسےبےپناہ شغف اورتعلق 28
نبیﷺ کی دعائیں 30
صبح وشام کی دعائیں 30
سیدالاستغفار 30
سوتےوقت کی دعا 31
نیندسےبیدارہونےپردعا 32
گھرسےنکلتےوقت کی دعا 32
سفرکےلیے سوارہوتےوقت کی دعا 33
رنج وغم سےنجات کی دعا 33
مبتلائےمصیبت کودیکھ کر 34
زیارت قبورکی دعا 35
ادائےقرض کی دعا 35
نیالباس پہننےکی دعا 36
کھانےکےبعدکی دعا 36
نیاپھل کھانےکےبعدکی دعا 36
جامع دعائیں 37
خواب میں زیارت رسولﷺ کی دعا 38
باب دوم:داعیانہ تڑپ
سکون انگیزاضطراب 40
داعی تمثیل کےآئینےمیں 40
داعی اسلام کااضطراب 41
مدثرکاخطاب اوراس کامفہوم 41
داعیانہ اضطراب کےمحرکات 41
چشم تصورسےنبیﷺ کادیدار 45
داعیانہ اضطراب کےمحرکات پرتفصیلی نظر 47
فریضہ رسالت کاشدیدترین احساس 47
رضائےالہیٰ کابےپایاں شوق 50
انسانیت کاسچادرد 52
فلاح آخرت کی غیرمعمولی فکر 54
نبیﷺ کےداعیانہ اوصاف 55
داعی اللہ 55
کامل نمونہ 57
حکمت وسلیقہ 60
اجتماعی جدوجہد 64
صبروثبات 67
قربانی اورجاں نثاری 62
استعانت واستغفار 77
باب سوم:مثالی کردار
دلآویزشخصیت کاعظمت کاراز 85
کردارکی ہیبت 85
محسن آقا 87
یتیموں کاوالی 90
یتیم کاغمخوار 92
جامع اوردلکش شخصیت 93
بےمثال مخدوم 95
مثالی شوہر 96
شفیق باپ 99
نرم دل نانا 101
ادب شناس بیٹا 107
حق شناس بھائی 107
مہربان خسر 108
رحم دل بھتیجا 109
ضعیفوں کامادی 110
صادق امین 113
بےمثال فاتح 114
راست بازشریک تجارت 119
بداندیش کےدل میں گھرکرنےوالا 120
دیانت دارخریدار 124
باب چہارم:تعلیم وتربیت
نبی امی کااصل کام 127
مجلس نکاح میں موت کاذکر 128
دین کاصحیح تصور 130
جذبہ شکربیداررکھنےکی تدبیر 135
توبہ کی ترغیب کانرالاانداز 136
تفہیم وتعلیم کاپیغمبرانہ انداز 138
خطابت کاشاہکار 140
فکرونظرکی تربیت 143
ہجوم غم میں تلقین کاانداز 147
جب نبی دنیاسےرخصت ہورہےتھے 147
نعت 151
سلام 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like