دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم

دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم

 

مصنف : پروفیسر توشی ہیکو از تسو

صفحات: 499

 

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہدایت ہے جس کا مطالعہ نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ بعض غیر مسلموں نے بھی کیا ہے۔اگرچہ ان کے اپنے مخصوص مقاصد تھے جس کے تحت انہوں نے یہ کام کیا۔زیر تبصرہ کتاب ” دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم ” پروفیسر از تسو کی کتاب “قرآن کریم کی اخلاقی اصطلاحات کا معنویاتی مطالعہ” کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1959ء میں کائیو یونیورسٹی جاپان سے شائع ہوئی تھی اور اس پر انہیں 1960ء میں اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری ملی تھی۔بعد میں انہوں نے اس پر نظر ثانی کی اور 1966ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن میکگل یونیورسٹی،مانٹریال کینیڈا سے شائع کیا۔قرآن مجید کا معنویاتی مطالعہ کیسے کیا جائے ،اس موضوع پر یہ ایک بے حد وقیع کتاب ہے۔1981ء میں اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ۔کتاب کی اہمیت کے پیش نظر خیال ہوا کہ اسے اردو قارئین تک بھی پہنچنا چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اس کا اردو ترجمہ کر دیا اور ادارہ ثقافت اسلامیہ نے اسے شائع کر کے قارئین کی نذر کردیا ہے۔اس کتاب سے  معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے غیر مسلم  مستشرقین ایسے ہیں جنہوں نے قرآن مجید کا مطالعہ کر کے اس کے مختلف موضوعات پر  قلم آزمائی بھی کی ہے۔یہ کتاب قرآن مجید کے معنویاتی مطالعہ کے حوالے سے ایک مفید کتاب ہے ،فلسفہ کے طالب علم کے لئے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف مترجم 7
دیباچہ مصنف 23
معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد 29
مقدمہ 29
باب اول کتاب کا موضوع اور دائرہ کار 51
باب دوم معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد 63
قبائلی ضابطوں سے اسلامی اخلاقیات تک 97
باب سوم دنیوی زندگی کا قنوطی تصور 97
باب چہارم قبائلی حمیت و عصبیت 115
باب پنجم قدیم عرب اقدار اور اسلام 147
باب ششم بنیادی اخلاقی تضادات 201
بنیادی تصورات کا تجزیہ 223
باب ہفتم کفر کے تصور کا تجزیہ 223
باب ہشتم کفر کا معنویاتی دائرہ 303
باب نہم مذہبی منافقت 347
باب دہم مومن 359
باب یاز دہم اچھا اور برا 395
نتائج بحث 487
اشاریہ 493

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like