دولت قرآن کی قدر و عظمت

دولت قرآن کی قدر و عظمت

 

مصنف : محمد تقی عثمانی

 

صفحات: 35

 

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا:«خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے۔ ارشاد نبو ی ہے :«إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اسی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا:

 

عناوین صفحہ نمبر
نعمت و دولت قرآن کی قدر 6
قرآن کریم اور صحابہ کرامؓ 7
قرآن کریم کی تلاوت کا اجر 10
قرآن کریم سے غفلت کا باعث 10
درحقیقت مفلس کون؟ 12
حقوق العباد کی اہمیت 14
مسلمان کون ہے؟ 16
تعلیم نبوی ﷺ 18
مسلمان عزت و عظمت 19
دین اسلام کی حقیقت 21
عبرت آموز واقعہ 22
جنت کی راحت اور جہنم کی شدت 25
ہماری زبوں حالی 26
ایک مسئلہ پر دنیا کے تمام انسان متفق ہیں 27
ایک سبق آموز واقعہ 27
ابدی زندگی کی فکر 30
قرآن کریم کی قدر کا طریقہ 31
مسلمانوں کا فرض 32
بچپن کی تعلیم 33

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like