فقہ اسلامی ایک تعارف ایک تجزیہ

فقہ اسلامی ایک تعارف ایک تجزیہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد ادریس زبیر

 

صفحات: 250

 

فقہ اسلامی فرقہ واریت سے  پاک ایک ایسی فکر سلیم کا  نام ہے جو قرآن وسنت ِ رسول کی خالص تعلیمات س میں سینچی گئی ۔ جس نے زندہ مسائل کے استدلال، استنباط اور اجتہاد میں قرآن وسنت  کواپنایا اور شرعی احکام کی تشریح وتعبیر میں ان دونوں کو ہی ہر حال میں ترجیح دی۔ یہ  تعلیمات اللہ تعالیٰ کا ایسا عطیہ ہیں جو اپنے لطف وکرم سے کسی بھی بندے کو خیر کثیر  کے طور پر عطا کردیتا  ہے۔ اور فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب وسنت  سے  سچی وابستگی  کے بعد تقرب الٰہی  کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول وغبار کواڑا کر  ماحول کوصاف وشفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات  کا  صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ  ہوتا ہے  اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی  کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم  کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسےبھی ہیں جن کے علم وفضل اوراجتہادات سےایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فقہ اسلامی  ایک تعارف‘‘ محترم ڈاکٹر محمد ادریس زبیر صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے کوشش کی  ہے  کہ فقہ کے   رائج  معنی سے ہٹ کر  فقہ وتاریخ فقہ  کا صحیح معنی ومفہوم متعین کیا جائے اور وہ اثرات زائل کیے جائیں  جو کسی بھی صورت میں فقہ کے معنی محدود کرتے یا مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں۔ صاحب کتاب نے  فقہی اصلطلاحات اورفقہی مواد کی ترتیب  وتنظیم کو سہل انداز سے قابل فہم بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے اور استدلال  میں قرآنی آیات وصحیح وحسن احادیث یا صحابہ کرام  کے موثوق آثار کو بنیاد بنایا ہے ۔ اللہ  تعالی  مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  طلبہ وطالبات کے لیے نفع بخش بنائے  (آمین)یہ   کتاب  فقہ کی  معرفت کےلیے   اردو  میں  لکھی  جانے والی کتب میں اہم اضافہ  ہے ۔مدارس  ویونیورسٹیوں میں  زیر تعلیم  طالبان ِ علم کےلیے   بیش قیمت علمی  تحفہ ہے ۔کتاب ہذا کے مصنف  فہم  قرآن  اور خواتین  کی دینی  تعلیم تربیت کے لیے کوشاں معروف ادارے  ’’ دار الہدیٰ‘‘ کی سربراہ  ڈاکٹر فرہت ہاشمی  صاحبہ کے  شوہر ہیں ۔ موصوف کا ملتان کے ایک علمی خانوادے  سے تعلق ہے  درس ِنظامی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم عربی کی   ڈگری حاصل کی۔ 1983ءانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد  کے کلیۃ الدین سے منسلک ہوگئے  ۔1989ء میں  گلاسگو یونیورسٹی سے علم حدیث میں   ڈاکٹریٹ  کیا  عربی،  اردو، انگریزی زبان میں بہت سے آرٹیکلز لکھنے کے علاوہ چند کتب کے مصنف بھی  ہیں اللہ تعالیٰ ان کےعلم وعمل میں برکت فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ
پہلا باب تعارف فقہ اسلامی
علم اور اس کی برکات 7
فقہ اسلامی: خصوصیات اور محاسن 19
فقہ اسلامی کی روح 18
موضوع فقہ 26
مذہب اوردین میں فرق 42
فقہ ، شریعہ اور قانون 43
انتباہ 55
مقام عبرت 49
لفظ سیاست کے معنی و مفہوم 56
فقہ اسلامی کے چند مسائل 58
فقیہ کسے کہتے ہیں ؟ 65
فقہاء کے درجات 65
غلط فہمیاں 67
دوسرا باب :تاریخ مصادر
تاریخ تدوین فقہ اور اس کے مراحل 72
فقہ اسلامی کے مصادر : قرآن وسنت ، اجماع ، قیاس 81
اجتہاد 112
خیر القرون کاعلم اور فقہی آزادی 126
تیسرا باب : فقہاء اربعہ
امام ابو حنیفہ ﷫ 134
اساتذہ و تلامذہ 134
فقہ حنفی کی مشہور کتب : اقسام وتعارف 137
فقہ حنفی کی چند اصطلاحات 143
ائمہ اربعہ کے درمیان اختلاف کی صورتیں 143
وفات 144
امام مالک﷫ 148
اساتذہ 149
امام مالک کی شاگرد 152
فقہ مالکی کے اصول 152
موازنہ بین مالکی وحنفی 154
وفات 155
اما م شافعی ﷫ 156
بچپن 156
فکر میں تبدیلی 157
فقہ شافعی کے اصول 159
مشہور شافعی کتب 160
تقابلی جائزہ 163
وفات 164
امام احمد بن حنبل ﷫ 164
تعلیم 166
فتنہ خلق قرآن 168
وفات 170
فقہ حنبلی کے اصول 171
معتمد کتب حنابلہ 173
ائمہ اربعہ کے فقہی مناہج پر تبصرہ 173
چوتھا باب :فقہی تقسیم اور تناؤ
فقہی مذاہب کا آغاز 179
مذہبی شدت 182
تدوین نو کی ضرورت 203
عجیب رویے 204
صحیح احادیث 209
غیر واقع مسائل سے اجتناب 211
فقہ اسلامی کے چند مطالبات 219
آخری گزارش 241

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like