فقہ اسلامی کی نظریہ سازی

فقہ اسلامی کی نظریہ سازی

 

مصنف : ڈاکٹر جمال الدین عطیہ

 

صفحات: 258

 

نظریہ ذہن میں قائم ہونے والا ایک تصور ہے ،خواہ یہ تصور فکر منطقی کے تسلسل سے پیدا ہو یا فرعی وجزئی احکام کے استقراء سے ماخوذ ہو۔یہ تصور تجریدیت سے متصف ہوتا ہےکیونکہ اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ تطبیقی صورتحال سے بلند ہو کر اس تطبیق کے پیچھے کارفرما نظریہ وتصور تک رسائی حاصل کی جائے۔نظریہ ایسا جامع تصور ہوتا ہے جو موضوع کے تمام مراتب ودرجات اور اس کے تمام اثرات سے بحث کرتا ہے۔نظریہ جس جامع تحریری تصور کا نام ہے اسے دریافت کرنے کے لئے اس موضوع سے تعلق رکھنے والے تمام ظواہر واحکام میں پائے جانے والی مشترک صفات کا پتہ لگایا جاتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ اس موضوع کے مشترک اور عام قواعد معلوم کئے جائیں۔فقہی نظریہ کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ فقہی نظریہ اس مجرد تصور کا نام ہے جو جزئی فرعی احکام کو منضبط کرنے والے قواعد عامہ کو یکجا کرے۔ زیر تبصرہ کتاب “فقہ اسلامی کی نظریہ سازی ” عالم عرب کے معروف سکالر محترم ڈاکٹر جمال الدین عطیہ صاحب کی عربی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب نے کیا ہے۔یہ کتاب مولف موصوف کے ان لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے قطر یونیورسٹی کے کلیۃ الشریعہ (شریعت کالج ) کے طلباء وطالبات کے لئے فقہی نظریات کے نصاب کی تمہید اور مقدمہ کے طور پر تیار کئے اور پیش کئے،اور پھر بعد میں ان کی افادیت کے پیش نظر شائع کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 6
باب اول فقہی نظریات اور علم اصول فقہ 12
فصل اول علم اصول فقہ کی ابتدا 14
فصل دوم علم اصول فقہ میں تصنیف و تالیف کے طریقے 23
فصل سوم کتب اصول فقہ کی ترتیب اور ان کے موضوعات 41
باب دوم دوسرے علوم اسلامیہ میں فقہی نظریات 50
فصل اول مذکورہ علوم کی تعریف 51
فصل دوم شریعت کے مقاصد 64
فصل سوم قواعد 71
فصل چہارم فقہی ابواب کے درمیان مشترک قواعد کو ایک موضوع کے تحت جمع کرنا 122
فصل پنجم فردق 137
چھٹی فصل اختلاف فقہاء ، فروع کی اصول سے تخریج 154
ساتویں فصل بدعات او رحیلے 192
آٹھویں فصل علوم اسلامیہ کی کتابوں میں فقہی نظریہ سازی کے کام پر عمومی نظر 198
باب سوم فقہی نظریات کی موجودہ صورت حال 209
خاتمہ 229
ماخذ و مصادر 247

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like