فقہ السنہ ایم اے علوم اسلامیہ ( تخصص فی الحدیث)

فقہ السنہ ایم اے علوم اسلامیہ ( تخصص فی الحدیث)

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

 

صفحات: 946

 

نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ہر مسلمان پر فرض ہے کہ قرآن مجید اور حدیث نبوی کی تعلیم حاصل کرے۔پاکستانی تعلیمی اداروں میں سنت نبوی پر باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” فقہ السنہ، ایم اے علوم اسلامیہ (تخصص فی الحدیث)” محترم ڈاکٹر علی اصغر چشتی صاحب، محترم ڈاکٹر ضیاء الحق صاحب اور محترم معین الدین ہاشمی صاحب  کی مشترکہ کاوش ہے ۔اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ حدیث وسیرت، شعبہ اسلامک لاء (فقہ) نے  بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔اس کورس میں احادیث نبویہ کی روشنی میں طہارت، نماز، روزہ، حج ، زکوۃ تجارت، وصیت، وراثت، نکاح، طلاق، جہاد، حدود وتعزیرات نذر وغیرہ کے مسائل کی تفصیلات پیش کی گئی  ہیں۔امید واثق ہے  کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
کورس تعار ف 9
طہارت کےاحکام ومسائل 15
طہارت اروصلاۃ کےاحکام 61
نماز کےاحکام 111
نماز کےاحکام ومسائل 157
کتاب الجنائز 201
زکوۃ کےاحکام ومسائل 245
کتاب الصوم 281
حج کے احکام ومسائل 323
خرید فروخت کے احکام ومسائل 385
خرید وفروخت کےاحکام 423
وصیت اوروراثت کےمسائل 509
احکام  النکاح 555
احکام الطلاق 631
جنایات (قصاص ودیت)کےاحکام 713
حدود تعزیرات کےاحکام 753
جہاد کےمسائل 809
کتا ب الایمان والنذور 845
کتاب الامارۃ کتاب القضاء کتاب الشہارۃ 891

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like