فقہ السنہ حصہ اول ودوم

فقہ السنہ حصہ اول ودوم

 

مصنف : محمد عاصم الحداد

 

صفحات: 753

 

محمد عاصم الحداد فقہ و اصول فقہ کے میں نہایت اعلیٰ ذوق کے حامل ہیں۔ اصول فقہ پر ان کی مختصر کتاب ’اصول فقہ پر ایک نظر‘ علمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور متعدد مدارس میں بطور نصاب پڑھائی جا رہی ہے۔ محترم عاصم الحداد نے جہاں اصول فقہ کو اپنا موضوع سخن بنایا وہیں شریعت اسلامیہ کے عملی مسائل یعنی فقہی احکام پر بھی ایک شاندار اور منفرد کتاب لکھی جو اس وقت ’فقہ السنۃ‘ کے نام سے آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ طہارت، نماز اور جنائز کے مسائل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جبکہ دوسرے حصے میں زکوٰۃ، رمضان اور حج و عمرہ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ فقہی احکام پر اردو زبان میں متعدد کتب موجود ہیں لیکن اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مولانا نے مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام فقہی مسالک کی بنیادوں کا تعارف کرایا ہےاور انہیں دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ فقہی اختلافات کو ایک دوسرے سے نفرت کی بنیاد بنا لیتے ہیں حالانکہ مسالک کے مابین اختلاف اصولی نہیں سراسر اجتہادی ہے جس کی وجہ سے اپنے علاوہ دیگر تمام مسالک کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرنا کسی طور درست نہیں ہے۔ مصنف نے کتاب کا اسلوب یہ اختیار کیا ہے کہ متن میں احناف، موالک، شوافع، حنابلہ اور جمہور اہل حدیث کا جن مسائل میں اتفاق ہے ان کو قلمبند کیا ہے اور جن مسائل میں اختلاف موجود ہے اس کو متن کے بجائے حاشیہ میں جگہ دی ہے۔ انہوں نے اپنی سی پوری کوشش کی ہے کہ ہر مسئلہ میں ہر مسلک کے متعلق قرآن و حدیث سے اس کی بنیاد کا ذکر  کیا جائے  اور یہ وضاحت بھی کی جائے کہ اگر دوسرے مسلک والوں کی بنیاد کسی اور آیت اور حدیث پر ہے تو اختلاف کا بنیادی سبب کیا ہے۔ تاکہ مسالک کے مابین موجود نفرت کی حدت کو کم کیا جا سکےاور ان مسالک سے وابستہ لوگ ایک دوسرے کی نیتوں پر حملے کرنے کی بجائے دیانت کے ساتھ  دوسروں کوکوئی موقف طے کرنے کا حق دے سکیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول
مقدمہ 25
کتاب الطہارۃ
نجاست کی اقسام 33
نجاست دور کرنے کی صورتیں 41
پانی کے احکام 45
رفع حاجت کے آداب 51
موزوں اور جرابوں کا مسح 71
غسل 74
تیمم 82
حیض ،نفاس اور استحاضہ 87
کتاب الصلوۃ 97
اذان او راقامت 108
نماز کی شرائط 116
نماز کی سنتیں 133
نماز کے مکروہات 174
نماز باجماعت کے احکام 194
سنت اور نفل نمازیں 233
جمعہ 234
تراویح یا قیام رمضان 271
عیدالفطر اور عیدالضحی کی نماز 272
کتاب الجنائز
مرض اور عیادت 331
موت اور میت کے عام مسائل 336
تدفین 389
زیارت قبور 402

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like