غیر سامی مذاہب کے بانی

غیر سامی مذاہب کے بانی

 

مصنف : الطاف جاوید

 

صفحات: 265

 

دنیا میں دو طرح کے مذہب پائے جاتے ہیں  سامی اور غیر سامی مذاہب ۔سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جو سام بن نوح کی اولادسے نکلے ہوں۔ انہیں الہامی مذاہب بھی کہتے ہیں۔ انہیں الہامی مذاہب کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان تینوں مذاہب کی بنیاد الہام الہٰی یا وحی الہٰی پر ہے۔ یہودیت، مسیحیت اور اسلام اہم بڑے سامی مذاہب ہیں۔غیر سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جن کا تعلق سام بن نوح کی اولاد سے نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہودیت ، عیسائیت اور اسلام کے علاوہ باقی مذاہب غیرسامی مذاہب  میں شمار ہوتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ غیرسامی مذاہب کے بانی  ‘‘جناب   الطاف جاوید کی تصنیف ہے اس کتاب  میں انہوں نے غیر سامی مذاہب  میں  آریہ اور زرد اقوام  وغیرہ میں جو بانیان مذاہب ہوئے ان کے حالات اور تعلیم کے متعلق معلومات سپرد قلم کی ہیں ۔یعنی اس کتا ب میں  چندر کرشن، گوتم بدھ ، مہاویر ، آخن آتوں ، زرتشت ، کنفیوشس، اور سقراط کی اصل الہامی تعلیمات کے متعلق تحقیقی انکشافات  پیش کیے گئے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.20MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like