غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن )

غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : ڈاکٹر عائض القرنی

 

صفحات: 483

 

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بدل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں  سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں  مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ  اطاعت پرمضبوط  ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ  انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی  تقاضا ہےکہ  وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے  اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک  ان کے   اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا  نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے  ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے  شمار گناہوں کو  معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ  کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی  کی  مقبول ترین  عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو  عالم ِعرب اور یورپ میں شاندار کامیابی ومقبولیت  حاصل ہوئی ہےاس کی دس لاکھ کاپیاں کچھ عر صہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔پوری دنیا میں اس کتاب نےاپنی مقبولیت کےبے مثال ریکارڈ قائم کیے  ہیں ۔ یورپ میں یہ کتاب Don’t Be Sad اور عرب میں لاتحزن  برصغیر پاک و ہند میں غم نہ کریں کےنام سے مختلف ناشرین نے  شائع کی ۔ زیر تبصرہ کتا ب  محترم  غطریف  شہباز ندوی کا سلیس  ورواں ترجمہ ہے جسے  محترم طاہر نقاش ﷾ نے   (مدیر دالابلاغ ،لاہور ) حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔ اور حزن وملال او رخوف ووحشت کے طوفانوں میں گھرے ہوئے دلوں کے لیے  باعث ٹھنڈک وشفا ہے۔اللہ تعالیٰ  مصنف،مترجم کی  مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے اور اور  اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم   محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے  فرمائے  کہ  وہ  اصلاحی وتبلیغی کتب  کی اشاعت کے ذریعے   دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے  کوشاں ہیں ۔ انہوں نے   اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات  مجلس التحقیق الاسلامی   کی لائبریری اور کتاب وسنت  ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے   ہدیۃً عنائت کی ہیں۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا 5
مقدمہ 7
کچھ اس کتاب کے بارے میں 24
مقدمہ طبع اول 9
سوچیں اور شکر بجالائیں 13
بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں 18
عسر کے ساتھ یسر بھی ہے 24
بدلہ صرف اللہ دیتا ہے 28
نماز 35
قسمت پر راضی رہیں 40
غم نہ کریں 54
جذبات پر قابو 63
جو کھوگیا اس پر افسوس نہ کریں 78
لوگوں کی حرکتیں دیکھ کر پریشان نہ ہوں 86
خوش رہنے کے قاعدے 98
رنج وغم اور حسد کے اثرات 112
خاموشی اچھی غذا ہے 123
گردش ایام 133
موت کا ایک دن معین ہے 145
افسردگی خودکشی کا دروازہ ہے 162
خوش نصیبی کے عناصر 178
عبودیت کا تقاضا 188
ایمان ہی راہ نجات 206
اپنا احتساب کیا کیجیے 222
گناہ سے دور رہیں 233
چار چیزوں سے دور رہیں 236
کلام الہٰی کو سنیے 244
مظلوم کی دعا 257
کتابیں بہترین ساتھی ہیں 274
رضا مندی کے فائدے 295
ناراضگی شیطان کی شکار گاہ ہے 300
دنیا کی زندگی سب کچھ نہیں 313
خیر کے کام برے نتائج سے بچاتے ہیں 331
ولی کون ہیں؟ 352
اولیاء کی کرامات 263
جیسا کروگے ویسا بھرو گے 397
منتخب اشعار کا ترجمہ 459
فہرست مضامین 465

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like