حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں

حضرت خضر کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر غلام قادر لون

 

صفحات: 168

 

کی سورۃ کہف میں ہے کہ حضرت موسی   اپنے خادم ’’جسے مفسرین نے یوشع لکھا ہے‘‘ کے ساتھ مجمع البحرین جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی ملاقات کے بندے سے ہوئی۔ حضرت موسی نے اس سے کہا کہ آپ اپنےعلم میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں تو میں چند روز آپ کے ساتھ رہوں۔ بندے نے کہا کہ آپ جو دیکھیں گے ان پر صبر نہ کر سکیں گے۔ اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو مجھ سے کسی چیز کی بابت سوال نہ کرنا۔ اس قول و قرار کے بعد دونوں پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں اللہ  کے بندے نے چند عجیب و غریب باتیں کیں۔ کشتی میں سوراخ ، ایک لڑکے کا قتل اور بغیر معاوضہ ایک گرتی ہوئی دیوار کو سیدھا کرنا، جس پر حضرت موسی سے صبر نہ ہو سکا اور آپ ان باتوں کا سبب پوچھ بیٹھے۔ کے بندے نے سبب تو بتا دیا ۔ لیکن حضرت موسی کا ساتھ چھوڑ دیا۔ مبارکہ میں اس خاص بندےکا نام’’ خضر ‘‘آیا ہے  اور مفسرین کی اکثریت کے نزدیک اس سے مرادحضرت خضر  ہیں۔مفسرین نے حضرت خضر کے بارے میں تفصیلی فراہم  کی ہیں۔انہوں نے  واقعات  وروایات کی چھان بین کرکے  ان کے احوال زندگی معلوم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔مورخین نے حضرت  خضر کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہے  اورعلماء نے ان کی وفات وحیات پر کتابیں تحریر کی ہیں۔ زیر کتاب’’ حضرت خضر کی روشنی میں ‘‘ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب نے  بڑی عرق ریزی اور محنت شاقہ سے تحریرکی ہے اور مستند حوالوں اور حواشی  کی روشنی میں حضرت خضرت  خضر   کا  نام  ونسب  اور حالات زندگی ، حضرت خضر اور موحضرت  موسیٰ   کا  واقعہ  اور ان کے  متعلق  دیگر کے کو  تحقیقی انداز میں مرتب کیا ہے ۔اورآخر میں مختصراً حضرت الیاس    کابھی تذکرہ کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
حضرت خضر نام و نسب اور حالات زندگی 13
اور چشمہ حیوان 22
آب کی تلاش 30
بابل کی تہذیب جاوداں کا تصور 38
بنی اسرائیل اور عمر جاوداں کا تصور 41
حکیم اور رسول ؐ 54
حضرت خضر ولایت ، نبوت اور رسالت 61
میں حضرت خضر کا مقام 66
حضرت خضر اور صوفیا 75
حضرت خضر اور جاوداں 97
منکرین کے 106
قائلین کے 115
خلاصہ بحث 125
حضرت الیاس علیہ السلام 139
مراجع 152
اشاریہ 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...