حکمران صحابہ ؓ

حکمران صحابہ ؓ

 

مصنف : محمود احمد غضنفر

 

صفحات: 613

 

نبی اکرمؐ کے وصال پر ملال کے بعد آپ ﷺ کے رفقائے عالی مقام کا دور آتا ہے جنہیں صحابہ کرام کے پر عظمت لقب سے پکارا جاتا ہے۔ تاریخ انتہائی فخر اور احترام کے ساتھ اس گروہ کا ذکر کرتی ہے اور فیصلہ دیتی ہے کہ انبیاء و رسلؑ کے بعد اس سطح ارض پر اور آسمان کی نیلی چھت کے نیچے آج تک کوئی ایسی جماعت پیدا نہیں ہوئی جو صحابہ کرامؓ کی ہم سری کا دعویٰ کر سکے اور نہ آئندہ قیامت تک پیدا ہو گی۔ صحابہ کرامؓ کی مقدس و مبارک جماعت بے شمار خصوصیات کی حامل تھی اور ان میں سے بعض حضرات میں بعض خصوصیات خاص طور پر بے حد نمایاں تھیں جن میں ایک خصوصیت ’’طرزِ حکمرانی‘‘ تھی۔ جن حضرات بلند مرتبت میں یہ خصوصیت پائی جاتی تھی انہیں خود نبی کریم ﷺ نے بھی بعض مقامات پر والی اور حاکم مقرر فرمایا اور آپ کے بعد خلفاء راشدین کے عہد بابرکت میں بھی ان کی اس خصوصیت و صلاحیت سے فائدہ اُٹھایا گیا۔ زیر نظر کتاب میں مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے صحابہ کرام کی اسی خصوصیت کو دادِ تحسین سے نوازا ہے۔ اسلامی ریاست و حکومت کے موضوع پر یہ نہایت اہم کتاب ہے کہ جس میں ان صحابہ کرام کو جمع کر دیا گیا ہے جنہوں نے مختلف مقامات میں داد حکمرانی دی۔ اس کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کس قسم کی حکمرانی کی تلقین کرتا ہے اور مسلمان حکمران کے اصل فرائض کیا ہیں؟ اس کتاب میں ایسے صحابہ کرام کا تذکرہ کیا گیا ہے جنہوں نے اسلامی مملکت کے مختلف علاقوں میں حکومت کے فرائض سر انجام دیئے۔ عالم اسلام کے موجودہ حکمران اس کتاب کو مشعل راہ بنا کر دنیاو آخرت کی سعادتوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ صحابہ کرام کی حیات طیبہ کو منصۂ شہود پر لانا، ان کے کارناموں کو نکھار کر پیش کرنا اور لوگوں کے علم و مطالعہ میں لانا واقعی ہی بہت بڑی سعادت اور عظیم  خدمت ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
خلیفۃ المسلمین حضرت ابوبکر صدیق ؓ 45
امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب رضی  اللہ عنہ 107
امیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفان ؓ 164
امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب رضی  اللہ عنہ 212
امیر المؤمنین حضرت حسن بن علی رضی  اللہ عنہ 257
امیر المؤمنین حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ 279
والی مصر حضرت عمر وبن عاص ؓ 319
والی ایران حضرت سعد بن ابی وقاص رضی  اللہ  عنہ 369
والی کوفہ وبحرین حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ 393
والی یمن حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ 409
والی بصرہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ 429
والی یمن حضرت معاذ بن جبل ؓ 453
والی حمص حضرت سعید بن عامر جمحی ؓ 475
والی مصر حضرت عقبہ بن عامر ؓ 491
والی بصرہ حضرت عبداللہ بن عامر قرشی ؓ 503
والی حجاز حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ 513
والی حمص حضرت عمیر بن سعد ؓ 531
والی مدینہ وبحرین حضرت ابوہریرہ عبدالرحمن بن صحر ؓ 549
والی نجد حضرت ثمامہ بن اثال ؓ 571
والی کوفہ حضرت سہل بن حنیف انصاری ؓعنہ 583
حضرت سلمان فارسی رضی  اللہ عنہ 591

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like