ہم کیوں مسلمان ہوئیں

ہم کیوں مسلمان ہوئیں

 

مصنف : ام فریحہ

 

صفحات: 515

 

دعوت اسلام کا عمل سب اعمال سے افضل ہے اس لیے کہ اس دعوت وتبلیغ میں لوگوں کوصراط مستقیم کی طرف راہنمائی اورھدایت ملتی اورانہيں دنیا و آخرت کی سعادت مندی نصیب ہوتی ہے ۔اوردعوت الی اللہ کا کام کرنا بہت ہی اچھا پیغام اورانبیاء ورسل کا طریقہ ہے ، نبی ﷺ نے بیان کردیا کہ ان کی زندگی اوران کی رسالت دعوت الی اللہ اوران کے پیروکاروں کا طریقہ بھی دعوت الی اللہ ہی ہے۔ اسلام آسمانی ادیان میں سے آخری دین اور قرآن کریم آسمانی کتابوں میں آخری کتاب اورمحمد ﷺ انبیاء ورسل میں آخری نبی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اس دین کوسب لوگوں تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ہم مسلمان کیوں ہوئیں؟‘‘اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی ہے۔ جس میں اسلام کی زندگی بخش اور لافانی تعلیمات کی روشنی میں مختلف پعہلوؤں پر 150 سے زائد نو مسلم خواتین کے ایمان افرزو مشاہدات و تاثرات کو جمع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں مزید ادیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسلام کو ایسا دین قرار دیا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا ہے۔ اور اب قیامت تک دین اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان باطل ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نو مسلم کا دین اسلام کو اپنانے میں کس قدر مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے دین اسلام کو جاننے میں سمجھنے میں بہت کار آمد ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کفر سے اسلام تک 21
قبول اسلام کے بعد درپیش رد عمل اور مشکلات 251
سابقہ مذہب اور اسلام میں فرق 291
قبول اسلام کے بعد کیا کھویا کیا پایا 303
سیر رسول عربی ﷺ 315
قرآن نو مسلم خواتین کی نظر میں 319
اسلام کا تصو رتوحید 328
اسلام پر اعدائے اسلام کے اعتراضات 363
اسلام میں عورت کا مقام و مرتبہ 370
حجاب کی برکات 378
آزادی نسواں یا بربادی نسواں 418
تربیت اولاد 421
نومسلم خواتین کو متاثر کرنے والے مسلم مفکرین اور کتب 441
عیسائیت نو مسلم خواتین کی نظر میں 444
دعوت کے میدان میں 446
عصر حاضر میں تبلیغ اسلام کیوں اور کیسے 462
تہذیب مغرب اور اس کی تباہ کاریاں 471
مسلم معاشرے نومسلم خواتین کی نظر میں 478
مسلمانوں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام 497
مسلمان عورتوں کے نام نومسلم خواتین کا پیغام 504
غیر مسلموں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام 508

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like