حسن خاتمہ اور سوء خاتمہ کے علامات و اسباب

حسن خاتمہ اور سوء خاتمہ کے علامات و اسباب

 

مصنف : خالد بن عبد الرحمٰن الشایع

 

صفحات: 28

 

حسن خاتمہ يہ ہے كہ بندے كو سے قبل ايسے افعال سے دور رہنے كى توفيق مل جائے جو رب العزت كو ناراض اورغضبناك كرتے ہيں، اور پچھلے كيے ہوئے گناہوں اور معاصى سے توب و استغفار كى توفيق حاصل ہو جائے، اور اس كے ساتھ ساتھ اعمال خير كرنا شروع كردے، تو پھر اس حالت كے بعد اسے آئے تو يہ حسن خاتمہ ہو گاسیدنا.انس بن مالك﷜ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم ﷺ نےفرمايا:’’ جب تعالى ٰاپنے بندے سے خير اور بھلائى چاہتا ہے تو اسے استعمال كر ليتا ہے‘‘تو كرام رضی اللہ عنہم  نے عرض كيا: اسے كيسے استعمال كر ليتا ہے؟تو رسول كريمﷺ نے فرمايا:’’ اسے سے قبل اعمالِ صالحہ كى توفيق عطا فرما ديتا ہے‘‘(مسند احمد: 11625 ، السلسلۃ  الصحيحۃ: 1334 ) اور سوء خاتمہ یہ ہےکہ کی وفات رب تعالیٰ سے اعراض ورو گردانی ، اس کی ناراضگی کے کاموں پر عمل اور اس کے حقوق  واجبات کوضائع وبرباد کرتے ہوئے ہو۔ناگہانی موت میں قابل مذمت ہے کیونکہ وہ کواچانک اپنے چنگل میں لے لیتی ہے اوراسے مہلت نہیں دیتی , اوربسا اوقات وہ معصیت میں گرفتارہوتا ہے تواسکا خاتمہ بھی معصیت پرہوتا ہے۔اس لیے بندے کوچاہئے کہ ہرلمحہ سوء خاتمہ سے ڈرتا رہے۔زیر کتابچہ ’’حسنِ خاتمہ اور سوء خاتمہ  کے علامات  واسباب‘‘شیخ خالد عبد الرحمٰن الشائع کے مرتب  کردہ بعنوان علامات وأسباب حسن الخاتمة وسوء الخاتمة کا اردو  ہے ۔اس مختصر میں مرتب نے  حسنِ خاتمہ اوراس  کی علامات ،نشانیاں و اسباب اور سوء  خاتمہ  کے اسباب وعلامات  کو  پیش کیا ہے ۔ اس رسالہ   کی افادیت کے پیش نظر   جناب محمد طیب  محمد  خطاب بھوار وی ﷾نے اسے قالب میں ڈھالا ہے ۔ تعالیٰ اس کتابچہ کو  اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے  اور مترجم وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ہمارا  خاتمہ ایمان کی حالت میں ہو۔

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply