Categories
Islam اسلام تاریخ عیسائیت

عیسائیت کیا ہے؟

عیسائیت کیا ہے؟

 

مصنف : محمد تقی عثمانی

 

صفحات: 192

 

عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم کتابچوں کی ضرورت ہے ،وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں ،اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب (عیسائیت کیا ہے؟) مسلک دیو بند کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی استاذ دارالعلوم کراچی کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے عیسائی مذہب کے افکار ونظریات اور عیسائیت کی اجمالی تاریخ بیان کی ہےاور بتایا ہے کہ عیسائیت کے بانی کون تھے؟اور کیا عیسائیت فی الواقع سیدنا عیسی﷤ کے تعلیم فرمودہ عقائد پیش کرتی ہے۔مولف نے اس موضوع کا حق ادا کردیا ہے ،تمام داعیان اسلام اور مبلغین حضرات کو عموما اور عیسائیت میں میں کام کرنے والوں کو خصوصا اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم اور گرانقدر کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ از مفتی محمد شفیع صاحب 5
حرف آغاز از مصنف 7
باب اول عیسائیت کیا ہے؟ 9
عیسائیت کی تعریف 9
عیسائی مذہب میں خدا کا تصور 11
عقیدہ تثلیث 13
باپ 15
روح القدس 16
تین اور ایک کا اتحاد 17
متشابہات کی حقیقت 20
دماغ کی مثال سے تثلیث کا اثبات 25
دوسری مثال 28
حضرت مسیح کے بارے میں عیسائی عقائد 29
عقیدہ حلول و تجسم 30
وہ جنہوں نے حضرت مسیح خدا ماننے سے انکار کر دیا 34
پولسی فرقہ 36
نسطوری فرقہ 36
یعقوبی فرقہ 37
آخری تاویل 38
عقیدہ مصلوبیت 41
صلیب مقدس 43
عقیدہ حیات ثانیہ 44
عقیدۂ کفار 44
عبادات اور رسمیں 57
اصول عبادت 57
حمد خوانی 58
عشاء ربانی 60
بنی اسرائیل کی تاریخ 63
حضرت عیسیٰ کی تشریف آوری 66
عیسائیت کی تاریخ 67
دور ابتلاء 68
قسطنطین اعظم 69
تاریک زمانہ 71
قرون وسطیٰ 71
نفاق عظیم 72
صلیبی جنگیں 74
پاپائیت کی بد عنوانیاں 75
اصلاح کی ناکام کوششیں 75
عہد اصلاح اور پروٹسٹنٹ فرقہ 77
عقلیت کا زمانہ 77
تجدد کی تحریک 79
احیاء کی تحریک 80
عیسائیت کا بانی کون ہے؟ 82
پولس کا تعارف 83
حضرت عیسیؑ اور پولس 85
تثلیث اور حلول کا عقیدہ 86
حضرت مسیح خواریوں کی نظر میں 93
انجیل یوحنا کی حقیقت 97
عقیدہ کفار 110
تورات پر عمل کا حکم 117
عشاء ربانی 119
ختنہ کا حکم 119
تاریخی شواہد 120
عرب کا سفر 121
پولس کے ساتھ حواریوں کا طرز عمل 125
پولس اور برنباس 126
یروشلم کونسل 133
گلتیوں کے نام خط 139
نتائج 145
جدائی کے بعد 147
انجیل برنا باس 148
پولس اور پطرس 149
پطرس کے خطوط 152
یعقوب اور پولس 155
یوحنا اور پولس 157
دوسرے حواری 159
پولس کے مخالفین 161
آخرزی زمانے میں 166
انجیل برنا باس 171
اس انجیل کی دریافت 173
انجیل برنا باس کی حقیقت 176

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Leave a Reply