ایصال ثواب اور اس کی حقیقت

اور اس کی حقیقت

 

مصنف : عادل سہیل ظفر

 

صفحات: 52

 

مسلمانوں کی بڑی اکثریت اس بات کو مانتی ہے کہ ہم کے ذریعے سے اپنی نیکیوں کا اجر اپنے مرحوم اعزہ کو دے سکتے ہیں۔ چنانچہ اس تصور کے مطابق ایک شخص یا کچھ لوگ کوئی نیک عمل کرتے ہیں۔ پھر یہ دعا کی جاتی ہے کہ اس نیک عمل کا اجر فلاں مرحوم یا فلاں فلاں مرحوم کو عطا کیا جائے۔ ہمارے ہاں، اس کام کے لیے کچھ رسوم بھی رائج ہیں اور ان میں یہ عمل بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے۔یہ دور اول ہی سے موضوع بحث ہے۔ چنانچہ اس بات پر توسب متفق ہیں کہ کواخروی زندگی میں ہمارے دو طرح کے اعمال سے فائدہ پہنچتاہے۔ایک دعاے مغفرت، دوسرے وہ اعمال خیر جو میت کی نیابت میں کیے جائیں۔نیابت سے مراد یہ ہے کہ مرنے والااس عمل میں کسی نہ کسی نسبت سے شریک ہے۔ اس کی متعدد صورتیں ہو سکتی ہیں، مثلاً یہ کہ مرنے والے نے کوئی کام شروع کیا ہوا تھا اور تکمیل نہیں کر سکا، کوئی نذر مانی ہوئی تھی پوری نہیں کر سکا یا کوئی قرض تھا جسے وہ ادا نہیں کر سکا وغیرہ۔البتہ، اس میں اختلاف ہے کہ مرنے والے کی نسبت کے بغیر عمل کا ثواب بھی میت کو پہنچتا ہے یا نہیں۔مراد یہ ہے کہ میت کے اعزہ واقارب اپنے طور پر کوئی نیکی کا کام کرتے ہیں اور تعالیٰ سے کرتے ہیں کہ ہمارے اس عمل کا ثواب فلاں کو دے دیا جائے۔ یہ ہے کہ کیا یہ دعا کرنا درست ہے اور کیا یہ دعا قبول بھی ہوتی ہے، یعنی میت کو یہ ثواب واقعی دے دیا جاتا ہے۔ایک گروہ کی راے میں ان سوالوں کا جواب اثبات میں ہے۔ دوسرے گروہ کی راے میں ان کا جواب نفی میں ہے۔اور ہمارے ہاں اسی نفی والے قول پر ہی عمل ہے۔زیر کتاب ” اور اس کی حقیقت”محترم عادل سہیل ظفر صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے  ایصال ثواب کے مروجہ طریقوں کا وسنت کی روشنی میں جائزہ لیا ہےکہ کونسا طریقہ درست ہے اور کونسا طریقہ درست نہیں ہے۔موصوف نے اگرچہ بعض جگہ ایسا موقف بھی اختیار کیا ہے جو اہل کے معروف موقف کے خلاف ہے لیکن سے اس موقف کی کچھ نہ کچھ تائید مل جاتی ہے ،اور چونکہ وہ موقف اجتہادی ہوتا ہے لہذا  اسے سائٹ پر پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
دوسرے اصدار کا مقدمہ 6
کے مروجہ طریقوں کی حقیقت اور انکا حکم 7
دو اہم سوال 7
کو فائدہ دینے والی چیزیں 19
نذر کے بارے میں کچھ اہم وضاحتیں 22
فرض اور نذری روزے کے بارےمیں ایک غلط فہمی کا ازالہ 25
فرض اور نذری روزے کے بارے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ 28
پہلا 28
دوسرا 30
تیسرا 32
صالح نیک اولاد کے نیک اعمال 36
جاری رہنے والی نیکیاں اور صدقات جو مرنے والا چھوڑ گیا 42
سے متعلقہ امور کی بدعات اور غلط عقائد 49
نزع کے وقت کی بدعات اور غلط عقائد 49
سے لے کر غسل کے وقت کی بدعات اور غلط عقائد 50
مردے کے غسل سے متعلق بدعات اور غلط عقائد 53
تکفین کے متعلق بدعات اور غلط عقائد 54
جنازہ سے متعلق بدعات اور غلط عقائد 58
کفن اور دفن سے متعلق بدعات اور غلط عقائد 59
تعزیت کے متعلق بدعات اور غلط عقائد 61
قبروں کی زیارت سے متعلق بدعات اور غلط عقائد 64
خصوصی وضاحت 77
ملحق رقم 1 مسلمانوں کی قبروں کی تعظیم کی حدود 78
محلق رقم 2 خلیل اور حبیب کا فرق 83

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...