اسلام اور امن عالم

اسلام اور امن عالم

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 463

 

اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریمﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔اسلام امن وآشتی اور صلح وسلامتی کا مذہب ہے، اس نے انسانی زندگی کی حرمت کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے، اور اگر کسی مسلمان ملک میں غیر مسلم اقلیت آباد ہو تو اس کی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کا پورا لحاظ رکھا گیا ہے اور انہیں اپنی نجی زندگی میں اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی دی گئی ہے۔اسلام نے ظلم وتعدی سے منع کیا ہے، بلکہ ظلم کے جواب میں بھی دوسرے فریق کے بارے میں حد انساف سے متجاوز ہونے کو ناپسند کیا ہے اور انتقام کے لئے بھی مہذب اور عادلانہ اصول وقواعد مقرر کئے ہیں۔لیکن افسوس کہ دشمنان اسلام نے اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ جوڑ دیا ہے۔چنانچہ ضروری تھا کہ اعدائے دین کی ان سازشوں کو طشت ازبام کیا جاتا اور ان کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”اسلام اور امن عالم” ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں اسلام اور امن عالم کے  موضوع پر  متعدد اہل علم کے مقالات جمع کر دئیے گئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
افتتا حیہ 7
سو النامہ 11
فیصلے 13
تلخیص مقا لا ت 45
عر ض  مسئلہ 61
تحریری  آرا ء 89
اسلام  او رامن عالم 91
  دہشت گردی  اسلامی  نقطہ نظر سے 92
امن عا لم اور اسلام 94
اسلام میں  امن و سلامتی 97
دہشت  گر دی  سے مما نعت  کاحکم 100
اسلام میں  دہشت  گر د ی اور  جہا د کا فر ق 102
دہشت  گردی  اور ظلم میں یکسانیت 105
اسلامی  نقطہ  نظر  اور دہشت گر دی 108
اسلام  امن  اور آتشی کا مذہب 110
امن  عالم  اور اسلام 113
دہشت گر دی۔ اسلامی  مؤقف 115
دہشت  گر دی  کی حقیقت   اسلا  م کی نظر میں 117
دہشت  گر دی   کے بارے  میں اسلامی نقطہ  نظر 121
دہشت  گر دی  ۔ اسلامی نقطہ 124
 امن عالم  اور ا سلام 127
تفصیل مقالات : 131
اسلام  امن  کا مذہب 133
دہشت  گر دی   اور اسلامی مؤقف 163
امن و  سلامتی کا مذہب  اسلام 182
عا لمی امن کا ا سلامی  نظر یہ 194
عا لمی امن و  سلامتی۔ اسلامی نقطہ   نظر سے 221
دہشت  گر دی   کی حقیقت  اور اسلام میں  اس کاحل 236
امن عالم اسلام کی    حقیقی تصویر 259
اسلام  گہوارہ  امن 280
اسلام اور  عا لمی  امن 268
دہشت  گر دی   ۔  اسلامی نقطہ   نظر 293
اسلام  میں امن  و سلامتی 305
ظلم  و جا رحیت   اور اسلام  مؤقف 317
 امن  عالم  اور اسلام 366
دہشت  گر دی    کے بارے   میں  اسلامی نقطہ نظر 332
اسلامی مؤقف اور دہشت گر دی 341
امن و  سلامتی اور اسلام 348
 اسلام  اور امن  عالم 356
اسلام  امن و سلامتی کا گہوارہ 363
مختصر  تحر یریں : 371
امن  عالم   اسلامی نقطہ نظر 373
امن  و آتشی کا مذہب    اسلام 377
دین  اسلام  اور دہشت گر دی 381
امن   کا  اسلامی تصور 387
دہشت گر دی اور اسلامی نقطہ نظر 392
دہشت گر دی اور اسلام 394
فساداتی  الارض  اور اسلامی نظر یہ 397
اسلام اور نظریہ تشدد 401
تصور  امن اور  اسلا م 406
اسلام اور دہشت گر دی کی حقیقت 410
اسلا م اور تشدد 414
امن عا لم اور اسلام 420
اسلام میں امن کا تصور 426
اسلام میں  تشدد  کی حقیقت 427
امن کا تصو ر اسلام میں 430
دہشت گر دی کی  حقیقت   اسلام میں 435
امن عا لم  اور اسلام 439
منا قشہ  بابت  اسلام  اور امن  عا لم 445
اختتامی کلمات 454

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like