اسلام اور مغرب

اسلام اور مغرب

 

مصنف : سعید الرحمان اعظمی ندوی

 

صفحات: 334

 

انسانی فکر میں اختلاف اور طرز فکر میں تنوع کا ہونا ایک فطری بات ہے بلکہ کسی بھی معاشرے کی نشوونما اور ارتقاءکی بہت بڑی ضرورت ہے۔ جب کوئی قوم اس دنیا کے لئے مثبت رول ادا کرنے کے قابل ہوتی ہے تو یہی فکری تنوع اس معاشرے کا ایک اثاثہ ہوتا ہے۔لیکن جب یہی قوم اس عالم کے لئے ایک بوجھ بن جاتی ہے تو پھر یہی فکری تنوع ایسا اختلاف اختیار کرلیتا ہے کہ ان کا اپنا اثاثہ ان پر بوجھ بن جاتا ہے۔مغربی تہذیب جسے مسیحی بنیاد پرستی کا نام دیا جانا ،زیادہ صحیح ہوگا،قرون وسطی کی صلیبی جنگوں بلکہ اس سے بھی قبل اسلام اور عالم اسلام کے خلاف محاذ آراء رہی ہے۔جس نے تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف روپ دھارے ہیں۔البتہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مغربی تہذیب ہو یا مسیحی بنیاد پرستی ،اسلام اور اسلامی اقدار ان کا بنیادی ہدف رہے ہیں۔بنیاد پرستی عصر حاضر کا ایک سلگتا ہوا موضوع ہے،جس کی سرحدوں کا تعین کرنا ایک مشکل امر ہے۔ایک طبقہ کے لئے ایک رویہ اگر بنیاد پرستی ہوتا ہے تو دوسرے طبقہ کے لئے وہی رویہ جائز اور عین درست ہوتا ہے۔جبکہ ایک طبقہ ایسا بھی پایا جاتا ہے جوبنیاد پرستی کو کسی روئیے کے طور پر تسلیم ہی نہیں کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” اسلام اور مغرب “محترم مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں وہ اسلام اور مغربی تہذیب،اسلام ایک سماجی عامل،مغرب کے خدشات،اسلام اہل مغرب کی نظر میں ،مغربی تہذیب کے مادی روئیے،مغرب اور قوم پرستی،اور انسانی حقوق کا مسئلہ جیسے اہم موضوعات زیر بحث لائے ہیں۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 9
تمہید 15
باب  اول :اسلام پر مغربی یلغار 19
طاقت کاغرور 21
شکست خوردہ ذہنیت اوردرید   وہنی 25
اسلام اورمغرب 29
اسلام کےمقابلہ میں بیمارذہنیتوں کارول 35
مادیت پسندی اوراخلاقی قدروں کازوال 41
آزادی رائے ایک دلفریب نعرہ 47
اسلام پردشمنوں کی یورش 51
دہشت گردی کےالزامات اورمسلمانان ہند 57
ایک خطرناک اورمذموم انسانی جرم 61
مغرب اوراہانت رسول اللہﷺ 67
موجودہ حالات اورمسلمان 71
باب دوم :مسلمان اوردعوتی جدوجہد 75
تبلیغ ودعوت انسانیت کی مسیحائی 77
دعوت اسلامی اوراس کے نتائج 83
دعوت اسلامی اوراستحصا ل پسند عناصر 87
شریعت اسلامی کےنفاد کی طرف 95
ہم اورہمارااسلام 99
عقیدہ توحید اورمسلمانوں کاموقف 105
اسلامی  دعوت اورنوجوان 109
کردارکےآئینےمیں ہماری تصویر 115
ہماری زندگی میں مصائب وآلام کاراز 119
دیکھنا ہےزور کتنابازوئے قاتل میںہ 123
باب سوم : عالمی قیامت کےزریں اوصاف 131
اسوہ ابراہیمی اورشیوہ آزری 133
آگ کرسکتی ہےانداز گلستاں پیدا 139
احتساب اوراکتساب 143
انسان اپنے کو پہچان 147
معاشرہ انسانی کی تعمیر میں دل کاکردار 153
اسلامی اصول میں موجودہ مسائل کاحل 159
معاشرہ کی تعمیر میں اسلامی تہذیب کاقائد انہ کردار 163
اسلام امن وسلامتی کامذہب 169
اسلام اورامن عالم 175
اسلام کانظریہ تعلیم وتربیت 179
ہندوستان کی قدیم اسلامی صحافت کےدونمونے 183
انسانیت کی تعمیر میں صحافت کاکردار 187
امن وسلامتی کاعلم بردار مذہب اسلام 191
صبرکامقام مومن کی زندگی میں 195
اسلام کی ایک سرچشمہ حیات 199
اسلام کامعیار فضیلت 205
بیداری کےآثار 211
خود اعتمادی کی ضرورت 215
ہماری سب سے بڑی ذمہ داری 221
پروپیگنڈ ہ نہیں اخلاص کی ضرورت ہے 227
میرےلیے میراخدابس ہے 231
ہم نے کیاتیاری کی ہے؟ 235
اسلام اورعقیدہ ختم نبوت 239
اسلام  میں تعلیم وتربیت کامقام اورنصاب تعلیم 245
دعوت دین کی وقت  ضرورت 259
مزید تیاری کی ضرورت 263
باب چہارم :مسلم معاشرہ کےکمزور ترین پہلو 267
مبالغہ آرائی اوررنگ آمیزی 269
بدگمانی اوراسکے خطرناک اثرات 273
غیبت معاشرہ کاایک کمزور ترین پہلو 277
ہماری سوسائٹی کی بیماریاں اوران کے علاج کی ضرورت 281
اسلام اس کانام نہیں 287
اسلام  سےبیزاری کیوں؟ 291
داخلی دشمن خارجی دشمن سےزیادہ  خطرناک 295
کیابھولے کیایادرکھا اخلاقی قدروں سے؟ 301
کرسکتےتھے جواپنے زمانہ کی امامت 305
خانہ ساز شریعت یاآئینہ کتاب وسنت 311
وقت یاتلوار 315
مسلم خواتین اورعالمی سیاست 319
تمباکو نوشی اوراسلام 325
دختر کشی یانسل کشی؟ 329

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like