اسلام کی بیٹیاں

اسلام کی بیٹیاں

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

صفحات: 603

 

موجودہ دور میں بعض مسلمان مغرب سے متاثر ہو کر انہی افکار و نظریات اور تہذیب کو اپنانا چاہتے  ہیں جو مغرب نے متعارف کروائے ہیں ۔ وہ زندگی کے ہر شعبے کی اسی طرح تشکیل کرنا چاہتے ہیں جس سے بہتر طریقے سے اہل مغرب کی تقلید ہو جائے ۔ کسی بھی انسانی سماج کی ترقی کا انحصار بہت حد تک اس پر ہے کہ وہ سماج اپنے اندر عورت کو کیا مقام دے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انسان نے اکثر طور پر ٹھوکریں ہی کھائی ہیں ۔ تاہم اسلام نے اس باب میں بھی ایک معتدل رائے اپنائی ہے ۔ آج اسلام پر اعتراض اٹھائے جاتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسلام عورت کے دائرءکار کو انتہائی محدود کر کے رکھ دیتا ہے ۔ جبکہ ایک غیر جانب دارانہ نظر سے اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ اعتراض بے بنیاد نظر آتا ہے ۔ کیونکہ تاریخ اسلام میں ہمیں ہرشعبہءزندگی میں خواتین کا نمایاں کردار نظر آتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کو اجاگر کرنے کی ایک کڑی ہے جس میں مختلف اسلامی ادوار کی نمایاں خواتین کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلو بیان کیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک تاریخی ترتیب کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے چناچہ سب سے پہلے امہات المؤمنین ، اس کے بعد بنات الرسول اور پھر جلیل القدر صحابیات کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح پھر سلسلہ وار اسلامی تاریخ کی ایک ترتیب کے ساتھ خواتین کا ذکر کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب مؤرخ اسلام مولانا اسحاق بھٹی صاحب  کے اخبار امروز جو کسی وقت ایک نمایاں اخبار ہوا کرتا تھا اس میں چھپے گئے قالموں کا مجموعہ ہے ۔ اللہ مصنف کو جزائے خیر سے نوازے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ام المؤمین حضرت خدیجہ ؓ 13
ام المؤمنین حضرت سودہ ؓ 18
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ 22
ام المومنین حضرت حفصہ ؓ 27
ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ   ؓ 31
ام المومنین حضرت جویریہ ؓ 46
ام المومنین حضرت ام حبیبہ ؓ 50
ام المومنین حضرت صفیہ بنت حیی ؓ 55
ام المومنین حضرت میمونۃ بنت حارث   ؓ 60
حضرت ریحانہ بنت شمعون بن  زید ؓ 64
حضرت ماریہ قبطیہ ؓ 69
حضرت زینب ؓ 72
حضرت ام کلثوم   ؓ 73
حضرت فاطمۃ الزہرا   ؓ 75
حضرت اروی بنت عبدالمطلب   ؓ 80
حضرت عاتکہ بنت عبدالمطلب 84
حضرت صفیہ بنت عبدالمطلب 88
حضرت ایم ایمن 93
فاطمہ بنت خطاب ؓ 97
حضرت ام سلیم بنت ملحان 102
حضرت ام عمارہ 107
حضرت اسماء بنت یزید 113
خولہ بنت ثعلبہ ؓ 122
حضرت سمیہ بنت خباط 128
حضرت خنساء ؓ 132
ام عبداللہ بنت ابی دومہ 143
ام مطاع اسلمیہ 154
ام مطاع بنت ارث 166
ام منذر بنت قیس 181
ام مغیث 184
حضرت عزہ اشجعی 187
حضرت عمارہ 190
حضرت دردہ بنت ابولہب 193
ہند بنت عتبہ 198
حضرت لیلیٰ بنت ابو حشمہ 203
حضرت ام کلثوم بنت عقبہ ؓ 207
حضرت شفا بنت عبداللہ ؓ 210
حضرت ربیع بنت معوذ ؓ 213
حضرت ام ہانی 217
حضرت ام ورقہ بنت عبداللہ 221
حضرت فاطمہ بنت اسد 224
حضرت فاطمہ بنت قیس 227
حضرت امامہ بنت ابوالعاص 233
حضرت ام عطیہ بنت حارث 236
حوابنت یزید 246
حضرت خلیدہ نبت قیس 249
حضرت ام حرام بنت ملحان 257
حضرت خولہ بنت حکیم 264
حضرت شیما بنت حارث 267
حضرت زینب بنت ابو معاویہ 271
حضرت معاذہ بنت عبداللہ 274
حضرت ربیع بنت نضر 280
حضرت امتہ بنت خالد 287
حضرت اسماء بنت انیس ؓ 292
حضرت برزہ بنت مسعودثقفی ؓ 301
حضرت امت اللہ بنت ابوبکرہ ثقفی 304
حضرت ام معبد خزاعیہ 307
حضرت بریرہ 309
حضرت یسیرہ 313
حضرت بسیرہ 318
حضرت ام اسحاق غنویہ 331
حضرت ام حمید انصاریہ 336
حضرت فاطمہ بنت ولید 348
حضرت فاطمہ بنت عتبہ 351
حضرت اروی بنت حارث 354
حضرت ام العلاء انصاریہ 360
ام طفیل 364
معاذہ بنت عبداللہ عددی 371
حضرت حبیبہ عددیہ 374
بکارہ ہلالیہ 378
عائشہ بنت عثمان 382
بنانہ بنت ابی یزید 387
حفصہ بنت سیرین 391
حمیدہ بنت عبید 395
جمانہ بنت مہاجر 398
حضرت فاطمہ بنت عبدالملک 402
حضرت زینب بنت معدان 406
حسنہ عابدہ 417
ام عاصم بنت عاصم 428
فاطمہ بنت مرادان 432
عاتکہ بنت مردان 437
نفیسہ بنت حسن 442
امتہ الجلیل بنت عمروعددی 448
زبیدہ بنت حعفر 452
حضرت حسنیٰ 458
حمیضہ بنت یاسر 462
خدیجہ بنت سحنون 470
بوران بنت حسن 473
جوہر براثیہ 477
حضرت ام حبان سلمیہ 485
ام الحسن بنت ابی جعفر طبخانی 489
حضرت ام الحریش 494
خدیجہ بنت محمد بغدادی 501
بلارہ بنت تمیم 507
عائشہ بنت محمد حرانی 515
جروہ بنت مرہ تمیمی 519
ام حکیم بنت یحییٰ اموی 526
حمدہ بنت واثق 530
فخرالنساء بیگم 533
امتہ الحبیب 535
آغاہیگی 556
بادشاہ بیگم 560
روشن آراء بیگم 564
جاناں بیگم 568
قدسیہ بیگم 575
جمیلہ بوحیرد 579
فروزہوا 582
زینت 587
حوریہ 591
فلاہ داؤد 595
مآخذ ومصادر 599

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like