اسلامی عقائد(زبیدہ عزیز)

عقائد(زبیدہ عزیز)

 

مصنف : زبیدہ عزیز

 

صفحات: 223

 

اسلامی  عقائد پر کامل یقین بندۂ مومن کی انفرادی زندگی کی اہم ترین ضرورت۔ ہر کا فرض ہے  کہ  بلاشک وشبہ اور بلاشرکت غیرے اپنے پیدا  کرنے والے کو  ایک مانے کفر وشرک کی چھوٹی بڑی ہر  قسم  کی گندگیوں  سے اپنے دل ودماغ کو آئینہ  کی طر ح صاف  وشفاف رکھے  ۔اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے  اسی لیے  نبی کریم ﷺ نے  مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین  تعالی کادیا ہوا خوبصورت  طریقہ زندگی ہے  جو  عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر  ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی  پر ہے ۔آخرت میں اعمال کے حساب وکتاب کے وقت عبادات اور اخلاقیات  وغیرہ کی کوتاہی سے درگزر ممکن ہے  لیکن وہا ں عقیدے کا فساد  قابل معافی نہ ہوگا۔عقیدہ ہی کی بنا پر ایک شخص مومن ومنافق،کافر ومشرک قرار پاتا ہے لہٰذا عقائد ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ اسی  پر اس کےدین کی درستگی کا انحصار ہے ۔عقیدہ کی وتفہیم کے لیے  جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر میں شائع ہو چکی ہیں میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم شائع ہوچکے ہیں۔زیر کتاب  ’’ عقائد‘‘محترمہ زبیدہ عزیز صاحبہ کی مرتب  شدہ  ہے جسے انہوں نے  ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی نگرانی  وراہنمائی میں ’’الہدیٰ انٹر نیشنل کے ڈپلومہ کورس کے نصاب کےلیے تیار کیا ہے۔جس میں عقائد کے متعلق تمام جامع،مختصر اور  آسان فہم انداز میں  یکجا کردی گئی ہیں  تاکہ  ایک طالب اپنا محاسبہ کرسکے  اور لا اور بےخبری میں فسادِ عقیدہ کا شکار نہ ہو جائے ۔یہ کتاب  فہم کلاسز اور شارٹ کورسز کے نصاب میں شامل کرنے کے لائق ہے ۔ تعالی مصنفہ کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور عوام الناس کے  عقائد کی کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 1
پہلا باب عقیدہ اور اس کی تعریف 3
دوسرا باب ایمان 17
تیسرا باب ایمان باللہ 27
چوتھا باب 43
پانچواں باب 93
چھٹا باب ایمان بالکتب 101
ساتواں باب ایمان بالملائکۃ 112
آٹھواں باب ایمان بالرسل 129
نواں باب ایمان بالقضاء والقدر 151
دسواں باب ایمان بالآخرۃ 159
کتابیات 198

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...