اسلامی مذاہب

اسلامی مذاہب

 

مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

 

صفحات: 403

 

جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں ۔ مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم ہیں۔او راس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیرز نظر کتاب’’اسلامی مذاہب‘‘معروف  ادیب  ،فقیہ  پروفیسر محمدابوزہرہ  کی عربی تصنیف’’ المذاہب الاسلامیہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں اسلامی فرق ومذاہب کا ذکر وبیان ہے ۔ شیخ ابوزہر ہ نے یہ کتاب مصری حکومت کی وزارت تعلیم کے ادارہ ثقافت عامہ کے حسب فرمائش مرتب  کی ۔مصنف نے اس کتاب میں اسلامی فرقوں کو تین قسموں میں تقسیم کیا ہے ۔اعتقادی فرقے،سیاسی فرقے،فقہی مذاہب ومسالک۔یہ کتاب فرق اسلامیہ سے متعلق معلومات کا گنجینہ ہے اور اپنےدامن میں ان کلامی دلائل وبراہین کو سموئے ہوئے ہیں جویہ فرقے اپنے مخصوص نظریات کی تائید میں پیش کرتے ہیں ۔اسلامی فرق کوائف  واحوال او رعقائد وافکار معلوم کرنے کے لیے شیخ ابوزہرہ کی یہ کتاب ’’الملل والنحل شہرستانی ،’’الفصل فی الملل والاہواء والنحل ابن حزم،اور کتاب الفرق بین الفرق از عبد القادری بغدادی کانعم البدل ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ مصنف 17
اعتقادی فرقے 17
سیاسی فرقے 18
فقہی مذاہب 18
2۔تمہید 19
تمہید کےمندرجات 19
لوگوں میں فکری اختلاف کاشاخسانہ 22
موضوع بحث کاغموض وعمق
ترغیب وتشویق اورمزاج کااختلاف 34
اختلاف میلان ورجحان
سابق میلان ورجحان 35
فہم واوراک کامختلف ہونا 26
حب جاہ وریاست 27
تلخیص مطالب 27
3۔مسلمانوں کےاختلاف کےاسباب 28
مسلمانوں کےباہمی اختلاف اوراس کےاسباب 30
ایک اہم سوال 30
عربی عصبیت 30
خلافت میں نزاع 31
قدیم اہل  مذاہب سےمسلمانوں کےروابط اوران کامشرف باسلام ہونا 32
فلسفیانہ کتب کےتراجم 33
دقیق مسائل سےتعرض 34
افسانہ طرازی
قرآن کریم میں متشابہات کاورود 35
شرعی احکام کااستنباط 35
4۔مسلمانوں کےاختلاف کی حدود
اختلاف کی حدود 37
عہد سلف کےاختلاف کی اہمیت 38
فکری ونظری اختلاف 39
اصول اساسی میں اختلاف نہیں 40
نتیجہ ابحاث سابقہ
5۔سیاسی مذاہب 44
مسئلہ خلافت کی اہمیت 44
ابن خلدون کانظریہ تنقید وتبصرہ کی نگاہ میں 45
امارت کی اہمیت وضرورت 46
سیاست میں اختلافی امور 47
فرقہ واری کانقطہ آغاز 48
6۔مسئلہ خلافت میں اختلاف کےمراحل وادوار 49
نبی کریم نے کسی کوخلیفہ منفردنہیں فرمایا 49
کتاب وسنت میں اصول خلافت کاعدم ذکر 49
آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کےبعد انتخاب خلیفہ میں اختلاف 51
عہد ابوبکروعمرمیں عدم اختلاف 52
خلفاءثلاثہ کاطریق انتخاب 52
عہد عثمان کی فتنہ سامانی 53
خلافت عثمانی میں فتنہ پروری کےاسباب 53
حضرت عثمان کےاپنے اقارب سے حسن سلوک 55
حضرت عثمان کی اقربانوازی 56
حضرت عثمان کی نرم خوئی 57
عبداللہ بن سباکی فتنہ پردری 58
حضرت علی کےعہد خلافت میں اختلاف کی شدت وحدت 59
7۔سیاسی فرقوں کادین سے ربط وتعلق 61
مذہب وسیاست کاربط وتعلق 61
سیاسی فرقے 62
8۔شیعہ 63
شیعہ کی اجمالی تعریف 63
فرقہ شیعہ اورابن خلدون 63
فرقہ شیعہ میں اختلاف مدارج 64
وہ زمان ومکان جہاں شیعہ مذہب پروان چڑھا 66
سرزمین عراق شیعہ کاگہوارہ 67
9۔شیعہ مذہب میں قدیم فلسفہ کےاثرات 69
شیعہ مذہب کےمصادروماخذشیعہ مذہب اوریہودیت 70
10۔شیعہ کےفرقے 71
غالی شیعہ اوران کےفرقہ جات 71
1۔فرقہ سبیئہ 71
2۔غرابیہ 73
شیعہ سےخارج فرقے 73
3۔فرقہ کیسانیہ 74
مختارثقفی 75
مختارکی موت 74
فرقہ کیسانیہ کےعقائد 76
11۔زیدیہ 79
5۔زیدیہ کاظہوروشیوع 79
امام زید کاعلم وفضل 80
فرقہ زیدیہ کےافکارومنعقدات 81
امام زید کےجانشین 83
زیدیہ کےعقائد میں تبدیلی 84
12۔فرقہ امامیہ اثناعشریہ 85
5۔امامیہ کی تعریف 85
امامیہ کےمعتقدات اوران کےدلائل 85
امامیہ میں ظہوراختلاف 87
اثناعشریہ 87
فرقہ اثناعشریہ اورایران وعراق 87
امامیہ کی نگاہ میں امام کامقام 88
امام کےمنصف عالی کےوجوہات 89
آئمہ سےمعجزات کاظہور 90
ائمہ کاعلم کلی سے بہرہ ورہونا 91
تحفظ شریعت کےلیے امام کی ضرورت 92
امامیہ کےدعاوی کاابطال
13۔امامیہ ؍اسماعیلیہ 94
فرقہ اسماعیلیہ 94
اسماعیلیہ کاتعارف 94
اسماعیلیہ کی مختصر تاریخ 95
اسماعیلیہ کوباطنیہ کےنام سے موسوم کی وجوہات 95
باطنیہ کےاصول اساسی 96
فرقہ حاکمیہ ودروظ 97
فرقہ نصیریہ 98
حسن بن صباح اوراس کےاتباع 99
تلخیص مطالب 100
14۔خوارج 101
خارجی تحریک کاپس منظر 101
خارجی مذہب کی اساس 102
فرانس کےانقلابی اورخوارج 102
اندلس کےفدائی مسیحی اورخارجی 103
خوارج کےگمراہانہ خلوص وتقوی 104
خوارج کاتشدد 106
تشدد کےاثرات ونتائج 107
خوارج اورموالی 107
عجمی افکارکااثرخوارج پر 108
خوارج کےعقائد وافکار 109
خوارج کےدلائل وبراہین 110
رد خوارج میں حضرت علی کی تقریر 112
خوارج کاباہمی اختلاف 113
خوارج کےخصوصی اوصاف 116
15۔خوارج کےفرقے 124
خوارج کےمختلف فرقوں میں نقطہ واختلاف
1۔ازارقہ 124
ازارقہ کےافکار ومعتقدات 125
2۔نجدات 126
3۔فرقہ صفریہ 128
4۔فرقہ عجاردہ 128
فرقہ اباضیہ 130
خوارج کےوہ فرقے جومسلمانوں میں شمارنہیں ہوتے 132
16۔خلافت کےمسئلہ میں مسلک جمہور 134
مسئلہ خلافت میں اختلاف  آراء 134
مسئلہ خلافت میں مسلمانوں کااجمالی طرز عمل 134
1۔قرشیت 135
2۔بیعت 139
دین اسلام میں حاکم ومحکوم کےفرائض 141
3۔شوری 141
انتخاب خلیفہ کےتین طریقے 143
دواہم سوال اوران کےجواب 146
دوسراسوال اوراس کاجواب 149
متغلب کی خلافت کےشرائط 151
4۔عدالت 152
مکتوب حسن بصری بنام عمربن عبدالعزیز 153
مکتوب حسن البصری پرتبصرہ 156
17۔شرائط خلافت سےعاری 158
خلیفہ اوراس کی شرعی حیثیت 158
شرائط خلافت سے عاری خلیفہ 158
جابرخلیفہ کی اطاعت کےبارےمیں شرعی حکم 158
علامہ زرقانی کی رائے 160
ظالم خلیفہ کی اطاعت میں علماء کےمذاہب 163
جلد دوم اعتقادی مذاہب
18۔اعتقادی مذاہب
تمہید 166
علامہ مقریزی کےقول پرتبصرہ 167
تقدیرکامسئلہ 167
تقدیر کےعلاوہ دیگرمسائل 168
آنحضورکاوصال اوردیگر ادیان ومذاہب سے مسلمانوں کااختلاط 170
خلافت حضرت علی اورمسئلہ تقدیر 171
کبائرکامرتکب 173
اموی خلافت میں سیاسی وفکری انتشار 173
19۔فلسفیانہ افکاروآراء 174
فلسفہ کاظہوروشیوع 174
20۔فرقہ جبریہ 174
جبریہ کےافکاروعقائد 174
فرقہ جبریہ کابانی کون ہے 174
جیرکاعقیدہ یہودی ذہن کی پیدوارہے 176
جہم بن صفوان 177
جہم بن صفوان کےعقائد 178
جبریہ کےاعوان انصار 178
سنی وجبری کافرضی مناظرہ 179
21۔فرقہ قدریہ 188
قدریہ کی مختصر تاریخ 189
قدریہ کی وجہ تسمیہ 189
فرقہ قدریہ کابانی وموسس 189
قدریہ کےداعی 193
امام اوزاعی اورغیلان کامناظرہ 193
مناظرہ مین جنبہ داری 197
قدری مذہب کاخاتمہ 198
قدری اورسنی کامناظرہ 199
امام ابن تیمیہ اورابن قیم کازاویہ نگاہ 202
22۔مرجئہ 204
مرجئہ کاآغازظہور 204
خلافت عثمانی میں فتنہ خیزی ابن عساکر کی توضیحات 206
مرجئہ کےافکاروعقائد 206
مرجئہ میں اختلاف افکار 207
مرجئہ کی مبالغہ آمیزی 208
مرجئہ کی دوقسمیں 209
مرجئۃ السنت اورمرجئۃ البدعت
23۔معتزلہ 212
معتزلہ کی مختصر تاریخ 212
معتزلہ کی وجہ تسمیہ 213
معتزلہ کےاصول خمسہ 214
27۔افشین کامحاکمہ 244
28۔مسئلہ خلق قرآن 253
29۔مسئلہ خلق قرآن میں نقطۂ اختلاف 262
30۔اشاعرہ 271
31۔اشعری مسلک امام اشعری کےبعد 287
32۔امام اشعری وحیائی کےمابین مناظرہ 292
33۔ماتریدیہ 293
34۔امام ماتریدی کاطرز فکرونظر 298
35۔اتباع سلف وصالحین 315
36۔اتباع سلف کامسلک و منہاج 317
37۔مسئلہ توحید 321
38۔وحدت ذات وصفات 322
39۔سلفیہ اورمسئلہ خلق قرآن 334
جلد سوم
42۔جدید فرقے 354
44۔بہائی فرقہ 326
45۔قادیانیت 376
کیاقادیانی مسلمان ہیں؟ 387

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like