اسلامی نظریہ حیات

نظریہ

 

مصنف :

 

صفحات: 132

 

اس دنیا میں کا وجود کسی اتفاق یا حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ خالق وحدہ لاشریک کی ایک بامقصد تخلیق کا ظہور ہے۔اور انسان کی تخلیق کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی عبادت اور بہترین عمل کے ذریعے اپنے خالق کا شکر ادا کرے۔ اسلامی  نظریہ ہی وہ واحد نظریہ ہے کہ جس میں انسانی زندگی کی ابتداء وانتہاء ،مقصدِ زندگی ،طرزِحیات، تاریخ ، لسانیات ، علمیت ،اور وغیرہ کے بارے  اس قدر تفصیلی اور واقعی موجود ہیں کہ اس پر “Theory of  Everything”   کا اطلاق نہیں ہوسکتا ہے۔ زیر کتاب’’ نظریہ حیات‘‘معروف مذہبی سکالر  ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ،مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) کی کاوش ہے ڈاکٹر صاحب  نے اسلامی ضابطہ کی روشنی میں کا عالمی نقطہ اصولی انداز میں اس طرح پیش   کرنے کی کوشش کی ہےیہ کی روایتی فکرکا ایک جامع اور مختصر بیانیہ بن جائے۔اس بیانیے کا ہرہر جملہ ایک ایسی فکر کا حامل ہے کہ جس میں کسی فتنے کا ردّ موجود ہے  یا کسی اہم سوال کاجواب پوشیدہ ہے اورمتن کا  ہر جملہ دوسرے کےساتھ نہ صرف لفظاً ومعناً مربوط ہے بلکہ اس کے لیے ایک دلیل بھی ہے ۔بیانیئے کا متن اگرچہ مختصر ہےلیکن حواشی میں بیانیہ کی دلیل اور استدلال تفصیل کے ساتھ کتاب وسنت سے نقل کردیا  گیا ہے۔ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب  کےمرتب کردہ  جدید اسلوب پر مشتمل  عقیدہ کا یہ مختصر بیانیہ(متن) وحواشی  کی تفہیم تفصیلی  شرح  کی متقاضی ہے۔جیسے  عقیدہ کے دو مشہور متون ’’ متن العقیدہ الطحاویۃ  ‘‘ اور  ’’ عقیدہ واسطیہ‘‘ کی  تفہیم وتوضیح کےلیے  شروح لکھی گئی ہیں۔ تعالیٰ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...