اسلامی طرز فکر جلد اول

اسلامی طرز فکر جلد اول

 

مصنف : عبد السلام سلامی

 

صفحات: 481

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  ۔فتاوی ٰکے باب  میں  شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ﷫ کے  37 جلدوں پر مشتمل  فتاویٰ کو  بڑی شہر ت حاصل ہے۔ ماضی قریب میں  عرب وعجم   میں ہر مکتب فکر  کے  جید  مجتہد علمائے کرام کے فتاوی  پر مشتمل  ضخیم کتب مرتب  کرکے شائع کی گئی ہیں ۔سعودی عرب میں  فتاویٰ  شیخ ابن باز ،فتاویٰ شیخ صالح العثیمین ﷭ اور لجنۃ العلماء کے فتاوی ٰ جات  قابل ذکر ہیں  اور اسی طرحبرصغیر پاک وہند میں فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے کرام  کی    کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاویٰ جات    کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلامی طرزِفکر‘‘ جو کہ تین  جلدوں پر مشتمل ہے ۔جودراصل ’’عرب نیوز‘‘جدہ میں  جناب عادل صلاحی ادارت میں شائع ہونے والے سوالات کے جوابات  ہیں۔پہلی جلد عبدالسلام سلامی صاحب  او ردوسری وتیسری جلد کلیم چتائی صاحب  کی ترتیب وترجمہ  ہے ۔مرتبین نے  قارئین کی سہولت کے پیش نظر کتاب کو تین عنوانات،عقائد،عبادات اور معاملات میں  تقسیم کرکے ہر عنوان کےذیلی عنوانات (مثلاً عبادات میں نماز ،روزہ،زکوٰۃ،حج) کےتحت سوالات مرتب کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرتبین وناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور  اسے  عوام الناس کےنفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اپکار پی کے 4
عرض مرتب 5
ایک قاری کا سوال 6
دینی مسائل کے جوابات کے بارے میں استدلال کا طریقہ 7
عقائد 12
ایمان اور عقائد 12
قرآن مجید اور احادیث نبوی 34
عبادات 49
نماز 50
روزہ 100
زکوۃ اور زکوۃ الفطر 119
حج و عمرہ 143
معاملات 219
طہارت و پاکیزگی 220
فقہی اختلافات 232
معاشرتی آداب و تعلقات 246
اقتصادی مسائل 271
وراثت 294
ازدواجی تعلقات 313
خواتین کے مسائل 372
غیر مسلم معاشروں میں رہنے والوں کے مسائل 390
جدید دور کے مسائل 410
متفرق مسائل 422

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like