جد اول النحو لتفہیم ہدایۃ النحو

جد اول النحو لتفہیم ہدایۃ النحو

 

مصنف : ارشد محمود

 

صفحات: 148

 

علوم نقلیہ کی  جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی  حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک  رسائی نحو کے بغیر ممکن نہیں۔   کلام الٰہی ،دقیق ی نکات، رسول ﷺ ، وقواعد ،اصولی وفقہی ومسائل کا فہم وادراک  اس کے بغیر  حاصل نہیں کرسکتے  یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔جوبھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں دانی کو اپنانا چاہتا ہے  وہ سب سے پہلے  نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتاہے  ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی  مقام ہے جو کھانے میں نمک کا  ہے ۔  وسنت  اور دیگر علوم  سمجھنےکے لیے’’ نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم  ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی  اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ  اول  سے لے کر اب  تک نحو وصرف  پرکئی کتب ان کی شروح  لکھی  کی جاچکی ہیں  ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے۔ زیر کتاب ’’ جداول النحو لتفہیم ہدایۃ النحو‘‘ محدث فورم کے فعال رکن  محترم  مولانا  ارشد محمود﷾ کی کاوش ہے ۔ ہدایۃ النحو  نحو کے موضوع پر معروف کتاب ہے او ر اکثر مدارسِ دینیہ  میں شامل نصاب ہے ۔محترم ارشد صاحب   جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور اور عبداللہ  بن عبد بن مسعود اسلامک سنٹر،لاہور میں  ہدایۃ النحو  اور مصطلح الحدیث  کے علاوہ دیگر کتب کی تدریس کرتے رہے ۔دوران ِتدریس انہوں نے  ہدایۃ  النحو کی تفہیم وتدریس کے دروان نقشہ جات کی مدد سے  طلباء کو آسان فہم انداز میں  پڑہایا اور پھر طلباء کی آسانی کے لیے اسے مرتب کرکے شائع بھی کروایا۔طلباء اس کتاب کی مدد سے  ہدایۃ النحو کوآسانی سے سمجھ سکتے ہیں ۔مولانا عبد الولی خان (ریسرچ سکالر دار السلام،لاہور) کی ثانی  و تصحیح سے اس کتا ب کی افادیت  میں  مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔مصنفِ کتاب سرکاری ملازمت کےساتھ ساتھ   مختلف میں تدریس کےعلاوہ  طالبات کی ایک دینی درسگاہ کے  نگران اور کتاب وسنت ویب سائٹ،محدث فورم کے اہم اراکین میں سے ہیں۔ موصوف نے اپنے گھر میں منعقدہ  اراکین وذمہ داران محدث فوم،کتاب وسنت ویب سائٹ کی ایک دعوت میں  تمام شرکائے  دعوت کو یہ  کتاب ہدیہ کے طور پر عنایت کی ۔کتاب کی افادیت کے  پیش اسے  ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے  تاکہ طالبانِ اس سے  مستفید ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 2
اہم گزارش 3
4
انواع 6
استفہام 8
اعراب اسماء استفہام 10
انواع الاسم 14
تعداد الحروف 16
مصدر 18
الاسم المعرب 40
مرفوعات الاسم 50
حال 70
سفت 84
اسماء الکنایات 100
جازم 118
حرف 124
نون التاکید 132
قبل الاسم و الفعل 142

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...