جہیز جہنم کے انگارے

جہیز جہنم کے انگارے

 

مصنف : محمود خالد مسلم

 

صفحات: 48

 

جہیز بنیادی طور پر ایک معاشرتی رسم ہے جو ہندوؤں کے ہاں پیدا ہوئی اور ان سے مسلمانوں میں آئی۔ خود ان کے ہاں اس کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔ نے نہ تو جہیز کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا کیونکہ میں اس کا رواج نہ تھا۔ جب میں مسلمانوں کا سابقہ اس رسم سے پڑا تو اس کے معاشرتی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نے اس کے جواز یا عدم جواز کی بات کی۔ہمارے ہاں جہیز کا جو تصور موجود ہے، وہ واقعتاً ایک معاشرتی لعنت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ پر ظلم ہوتا ہے۔اگر کوئی باپ، کے موقع پر اپنی بیٹی کو کچھ دینا چاہے، تو یہ اس کی مرضی ہے اور یہ امر جائز ہے۔ تاہم لڑکے والوں کو مطالبے کا کوئی حاصل نہیں ہے۔سیدہ فاطمہ ؓ کو جو جہیز دیا گیا، وہ اس وجہ سے تھا کہ سیدنا علی   نبی کریم ﷺ کے زیر پرورش تھے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ آپ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو کچھ سامان دیا تھا کیونکہ یہ دونوں ہی آپ کے زیر کفالت تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دیگر دامادوں سیدنا ابو العاص اور عثمان ؓ کے ساتھ شادیاں کرتے وقت اپنی بیٹیوں کو جہیز نہیں دیا تھا۔جہیز سے ہرگز کا حق ختم نہیں ہوتا ہے۔ وراثت کا تعالی نے دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر شدید وعید سنائی ہے۔ جہیز اگر لڑکی کا والد اپنی مرضی سے دے تو اس کی حیثیت اس تحفے کی سی ہے جو باپ اپنی اولاد کو دیتا ہے۔لیکن اس میں اسراف وتبذیر  سےگریز کرنا  چاہیے۔زیر کتاب ’’جہیز جہنم  کے انگارے ‘‘ محترم محمود خالد مسلم‘‘ کی کاوش ہے  جس میں  انہوں نے  جہیز کے حوالے سے  حسب  ذیل سوالات کے جواب دینے کی  کوشش کی ہے ۔کہ کیا میں جہیز لینے یادینے کی اجازت  ہے ؟۔اسلام میں شادی کے اخراجات کی ذمہ داری کس پر ڈالتا ہے ؟۔برصغیر میں  جہیز کا رواج کس طرح پھیلا اور اس نے  کیا اثرات مرتب کیے ؟۔جہیز سےمتعلق وہ کونسے اقدامات ہیں جن کے اٹھانے سے  ہمارے معاشرے میں لاکھوں کا گھر بسایا جاسکتاہے  ۔ اور ہماری حکومتوں نے  جہیز کےبارے  میں کیا اقدامات اٹھائے اوریہ کہ ان اقدامات کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔اللہ  کتاب کو   عوام الناس کی  کا ذریعہ بنائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 6
حرفے چند 9
مقدمہ 12
رسالت مآب کا اسوہ حسنہ 25
بر صغیر کے معاشرے میں جہیز کا پس منظر 26
اسلامیہ میں جہیز کا عدم جواز 28
معاشرے میں ازدواجی بندھن 31
ایک مقدس رشتہ 32
غربت میں کمی 33
ملازمت پیشہ کے جہیز کے 39
جہیز کے لیے گردوں کی فروخت 40
جہیز کی خاطر بیٹوں کی فروخت 41
جہیز کا خاتمہ کیسے ممکن ہے 42
میں جہیز پر قانونی پابندی 44

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...