جامع ترمذی جلد 2

جامع ترمذی جلد 2

 

مصنف : امام ترمذی

 

صفحات: 699

 

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں ﷫ نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض ناشرین نےاسی ترجمہ کوتسہیل وتہذیب کے ساتھ کے شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ’’جامع ترمذی مترجم اردو‘‘علامہ بدیع الزماں کے ترجمہ وتشریح پرمشتمل ہے ۔علاوہ ازیں اس میں ترجمہ کی تسہیل اور فوائد میں مذکورہ آیات کی تخریج کا کا م مولانا حافظ خالد سلفی (فاضل جامعہ رحمانیہ گارڈن ٹاؤن ،لاہور ) نےانجام دیاہے۔ جوکہ دیگر نسخوں میں نہیں ہے اسی امتیاز کی وجہ سے اس مترجم نسخہ کو بھی ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ محترم حافظ خالد اورناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابواب الطہارت 47
ابواب الصلوۃ 99
ابواب الوتر 194
ابواب الجمعہ 205
ابواب العیدین 218
ابواب السفر 222
ابواب الزکوۃ 241
ابواب الصوم 262
ابواب الحج 298
ابواب الجنائز 347
ابواب النکاح 385
ابواب الرضاع 410
ابواب الطلاق واللعان 420
ابواب البیوع 436
ابواب الاحکام 480
ابواب الدیات 505
ابواب الصید 535
ابواب الاضاحی 544
ابواب النذور والایمان 554
ابواب السیر 561
ابواب فضائل الجہاد 586
ابواب الجہاد 599
ابواب اللباس 614
ابواب الاطعمۃ 630
ابواب الاشربۃ 652
ابواب البر والصلۃ 663
ابواب الطب 705
ابواب الفرائض 733
ابواب الوصایا 750
ابواب الولاء والہبۃ 757
ابواب القدر 761
ابواب الفتن 774
ابواب الرؤیا 847
ابواب الشہادات 862

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like