جامع ترمذی مترجم اردو ( تخریج شدہ ایڈیشن ) جلد اول

جامع ترمذی مترجم اردو ( تخریج شدہ ایڈیشن ) جلد اول

 

مصنف : امام ترمذی

 

صفحات: 1171

 

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں ﷫ نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض ناشرین نےاسی ترجمہ کوتسہیل وتہذیب کے ساتھ کے شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ’’جامع ترمذی مترجم اردو‘‘علامہ بدیع الزماں کے ترجمہ وتشریح پرمشتمل ہے ۔علاوہ ازیں اس میں حدیث کی ترقیم علامہ فواد عبد الباقی اورعلامہ ناصر الدین البانی﷫ کا حکم صحت وضعف حدیث بھی اس میں شامل ہے ۔نیز جامع ترمذی کے تحقیق وتخریج شدہ اس جدید ایڈیشن کی تسہیل وتہذیب محترم جناب حافظ محمد انور زاہد نےبڑی محنت سے کی ہے ۔اگر چہ ویب سائٹ پر جامع ترمذہ کا ترجمہ موجود ہے لیکن یہ ایڈیشن چونکہ تحقیق وتخریج شدہ ہے اس لیے اسے بھی اسے ویب سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 71
امام ترمذی 73
جامع ترمذی ، مقام اور شان 78
پیش لفظ 80
جمعہ کے بیان میں 81
وتر کے بیان میں 155
جمعہ کے بیان میں 299
سفر کے بیان میں 343
زکوۃ کے بیان میں 375
روزوں کے بیان میں 409
حج کے بیان میں 467
جنازہ کے بیان میں 539
نکاح کے بیان میں 595
دودھ ہلانے کے بیان میں 631
طلاق اور لعان کے بیان میں 647
خرید و فروخت کے بیان میں 667
حکومت و قضاء کے بیان میں 731
دیتوں کے بیان میں 769
حد اور سزاؤں کے بیان میں 789
شکار کے مسائل کے بیان میں 815
قربانی کے مسائل کے بیان میں 829
قسموں اور نذروں کے بیان میں 845
سیر کے بیان میں 857
جہاد کے فضائل کے بیان میں 895
جہاد کے بیان میں 917
لباس کے بیان میں 939
کھانوں کے بیان میں 967
مشروبات کے بیان میں 1003
والدین اور صلہ رحمی کے بیان میں 1021
دوا و علاج کے بیان میں 1085
فرائض ، ترکہ کے بیان میں 1124
وصیتوں کے بیان میں 1147
ولا اور ہبہ کے باین میں 1157
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like