ماہرین علم حدیث حیات و افکار

ماہرین علم حدیث حیات و افکار

 

مصنف : موسیٰ خان جلال زئی

 

صفحات: 203

 

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ پر مشتمل جامع شریعت دے کر مبعوث فرمایا۔ اور پھر اس شریعت کی حفاظت کے لیے ہر دور میں کچھ اہل اور خاص لوگ چنیدہ فرمائے جو اس شریعت کی حفاظت کا سبب بنے اور آئندہ بھی بنتے رہیں گے۔ایسے افراد کی تعداد جو کہ مفسرین قرآن وماہرین حدیث ہیں ان کی تعداد اس وقت لاکھوں میں ہے لیکن زیرِ تبصرہ کتاب میں چند مشہور شخصیات کو ہی منتخب کیا گیا ہے جنہیں برصغیر‘ دنیائے عرب اور مرکزی ایشیا کے لوگ عرصہ دراز سے جانتے ہیں مثلا امام مسلم اور امام بخاری دو ایسی ہستیاں ہیں جن کے نام سے ہر مسلمان واقف ہے اور ان کی خدمات کے معترف بھی ہیں لیکن ان کے حوالے سے پاکستان میں کوئی کام نہیں ہوا۔ اس کتاب میں تقریباً پچیس کےقریب مشہور شخصیات کے حالات زندگی درج کیے گئے ہیں۔تعارف میں تاریخ پیدائش وتاریخ وفات‘ علمی سفر ‘ مشہور شاگرد اور  آبائی گاؤں وغیرہ کی تفصیل ہے۔ اور آخر میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں چند مضمون نگاروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ماہرین علم حدیث‘ حیات وافکار ‘‘ موسیٰ خان جلال زئی ﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
امام مسلم بن الحجاج 7
محمد بن الحسن اسمعٰیل امام بخاری 11
امام بخاری مولانا محمد یحییٰ امام خان نوشہروی 16
امام ابن جریر طبری مولانا عبد الخالق قدوسی 19
حافظ ابن کثیر از مولوی ضیاء الدین اصلاحی 39
حافظ ابن حجر مولانا محمد علی 62
علامہ ابن جوزی  سید محمود عمری 69
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن  مولانا حافظ محمد اسحاق صاحب 75
حضرت سالم بن عبد اللہ 84
حضرت سلیمان بن یسار 94
حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمن 105
حضرت عمرو بن زبیر 110
حضرت سعید بن مسیب 115

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like